Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیو ایم کے کارکن عبید کے ٹو کو 14سال قید کی سزا

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2017 10:40am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:انسداددہشت گردی عدالت نےایم کیوایم کے کارکن عبید کے ٹو پرغیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 14سال قید کی سزا سنادی ہے۔

جمعرات کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے معروف ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہوگیا۔

عدالت نے نائن زیرو سے گرفتارعبید کے ٹو کو 14سال قید کی سزا سنا دی اور مجرم کی منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد کی ضبطگی کا بھی حکم دیا ۔

 پولیس کے مطابق ،ملزم عبید کے ٹو کی نشاندہی پر اپوا کالج گراونڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

مجرم عبید کے ٹو کو 11مارچ 2015کوایم کیوایم کے مرکز نائن زیروسے رینجرز آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔