Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کے خلاف شان نے آواز اٹھادی

شائع 08 نومبر 2017 05:57pm

shan

سلمان خان  کی نئی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کا ٹریلر بروز بدھ جاری کردیا گیا ہے جسے دیکھ کر فلم بین  بےحد متاثر ہوئے ہیں۔  یہی نہیں بلکہ ٹریلر کے آتے ہی سوشل میڈیا پر  دھوم بھی  مچ گئی۔

سلمان خان کے مداحوں نے فلم میں ان کی کارگردگی اور  ان کے ایکشن اسٹائل کی بھرپور تعریف کی ا ور اب مداح فلم کیلئے بےتابی سے انتظار بھی کررہے ہیں۔

ہدایت کار  علی عباس ظفر  کے مطابق  فلم ایک  سچی کہانی پر مبنی ہے۔ ٹریلر میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کیف ایک مرشل ارٹ ماہرین اور مسلمان جاسوس  کا کردار نبھا رہی ہیں جو  سلمان خان کے ساتھ مل کر 25 بھارتی  نرسوں کو دہشت گردوں کے شکنجے سے بچاتی ہیں۔

اگر آپ کو یاد ہوں تو    اس فلم کےپہلا سیکول 'ایک تھا ٹائیگر'پر پاکستان  میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔

البتہ  فلم نے  بھارتی باکس آفس میں بےتحاشہ بزنس کیا اور پاکستان  کے مداحوں نے  پابندی عائد ہونے کے باوجود انٹرنیٹ  کے ذریعے فلم'ایک تھا ٹائیگر' کو دلچسپی کے ساتھ دیکھا لیکن ممکن ہے کہ پچھلے سیکول کی طرح اس فلم پر بھی پاکستان میں پابندی لگا دی جائے گی۔

جہاں مداح فلم کے نئے سیکول کیلئے بےتابی سے انتظار کررہے ہیں وہی  پاکستان کے مشہور اداکار شان شاہد  نے فلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ   'کترینہ فلم میں کیوں ایک پاکستانی جاسوس کا کردار نبھارہی ہیں؟'۔ شان کی نظر میں یہ بات تھیک نہیں  کہ پاکستانی کردار کو ایک جاسوس کے روپ میں دکھایا جارہا ہے۔

اس بات کا اندازہ ہم ان کے ٹوئٹ سے بھی لگا سکتے ہیں۔

جہاں شان شاہد فلم کے خلاف ہے وہی  پاکستان کے چوکلیٹی بوئے  عمران عباس  فلم ریلیز ہونے کا انتظار کررہے ہیں جس کا ذکر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کیا۔

ادھر پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھی اس حوالے سے بیان دیا ہے اور لگتا ہے کہ عمران بھی  سلمان خان کے مداحوں میں سے ایک ہیں جس کی وجہ سے وہ یہ بھی امید کرتے ہیں کہ فلم 'ایک تھا ٹائیگر ' کو پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ  فلم'ایک تھا ٹائیگر' پاکستان میں ریلیز کی جائے گی یہ نہیں؟ خیر یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

اگر آپ نے فلم کا ٹریلر اب تک نہیں دیکھا تو یہاں آپ ٹریلر کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔