Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کی سب سے لمبی مونچھوں کا ریکارڈ رام سنگھ کے پاس

اپ ڈیٹ 07 نومبر 2017 06:46pm

Untitled-3

داڑھی اور مونچھیں ہمیشہ سے مردوں کیلئے  فخر کی علامت رہی ہیں۔

مردوں کیلئے لمبی داڑھی اور مونچھیں رکھنے  ایک نیا فیشن بن چکا ہے۔ فیشن کے شوقین افراد  اپنی داڑھی اور مونچھیں بڑھانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

اِنہیں شوقین افراد میں سے ایک فرد ایسا بھی ہے جس نے37 سال سے اپنی مونچھیں   کو بنا کاٹے اس کی حفاظت کی۔

جی ہاں! ' نو شیو نومبر 'کے موقع پر  ہم آپ کو اس شخص کے بارے میں بتاتے ہیں جس کے پاس دنیا کی سب سے لمبی مونچھیں رکھنے کا  گینیزورلڈ ریکارڈ موجود ہے۔

 

Meet Ram Singh Chauhan...

گینیز ورلڈ دیکارڈ میں نامور 32 سالہ رام سنگھ چوہان جے پور سے تعلق رکھتے ہیں۔  گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہیں 2010 میں 'سب سے لمبی مونچھوں 'کا خطاب دیا گیا تھا۔

Incredibly long mustache.

رام سنگھ  کی مونچھوں کی لمبائی  18.5 فٹ ہے۔

His beard hasn’t been cut for 37 years.

یاد رہے انہوں نے 37 سال سے اپنی مونچھیں نہیں کاٹی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  رام 1970 سے اپنی مونچھیں  بڑھا رہے ہیں اور صرف رات  میں ہی وہ اپنی  مونچھوں کو دھوتے ہیں۔  اس کے علاوہ رام  سات سال پہلے اٹلی کے شہر روم گئے تھے جہاں انہیں سب سے لمبی مونچھیں رکھنے کے اورڈ سے نوازا گیا تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ ' میں اپنی مونچھوں کو صحت یاب رکھنے کیلئے جڑی بوٹی سے بنے تیل کا استعمال کرتا ہوں اور مونچھوں کی مالش کرنے کیلئے زیتون ، سرسوں اور ناریل کے تیل کا  استعمال کرتا ہوں'

اُنہوں نے مزید کہا  کہ 'جب میں اپنی مونچھیں سنوار لیتا ہوں  تو صرف رات میں ہی اسے پانی سے دھوتا ہوں اور  دن کے ڈھائی گھنٹے میں  اپنی  مونچھیں بنانے میں صرف کرتا ہوں'

صرف یہی نہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'لوگ ہمیشہ میری مونچھیں اور ان پر کی گئی محنت کی تعریف کرتے ہیں جن میں  بھارت کے وزیر اعلی،  نائب صدر اور صدر شامل ہیں'

بشکریہ:  وٹی فیڈ