Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

ریسٹورانٹ میں گھسنا چور کو مہنگا پڑ گیا

شائع 05 نومبر 2017 02:55pm

12941v2lq7gcki15x0jw

انٹرنیٹ ایک ایسا پلیٹ فورم ہیں جہاں آپ وہ چیزیں سنتے ہیں جن کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے اور  انٹرنیٹ پر ملنے والی یہ خبریں سچ ہوتی ہیں جن سےآپ لاعلم ہوتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں۔

ایک چور حال ہی میں  ریسٹورانٹ میں گھسنے کی کوشش کررہا تھا لیکن  ریسٹورانٹ میں داخل  ہونے سے پہلے ہی وہ روشن دان میں پھنس گیا۔

یہ واقعہ انگلینڈ کے شہر   برمنگھم میں ہوا۔ اس حدثہ کی تصدیق  برمنگھم کی پولیس نے خود کی۔

رپورٹ کے مطابق  چور  نے  صبح سویرے چوری کرنا کا سوچ رکھا تھا لیکن  جیسے ہی اس نے ریسٹورانٹ کے اندر گھسنے کیلئے وینٹیلیشن کی مدد لی وہ  وہی پھنس گیا ۔ یہی
نہیں بلکہ چور اس وینٹیلیشن میں  7 گھنٹے تک پھنسا رہا  جس کے بعد   مقامی پولیس آفسر نے  فائر بریگیڈ کی مدد سے اسے باہر نکالا۔

ویسٹ مڈلینڈ ز پولیس نے اس واقعہ کی تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی جس کے نتیجے میں  بہت سے ٹوئٹر  صارفین نے  دل کھول کر اپنی اپنی رائے پیش کی۔

بشکریہ: اسٹوری پک