Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

'سیلفی میں نے لے لی آج ' کے بول میرے تھے، سوامی اوم

شائع 05 نومبر 2017 09:46am

Untitled-3

بگ باس کے سابق کنٹسٹنٹ سوامی اوم نے حال ہی ایک  بھارتی ٹی وی چینل 'آج تک' کو دئے گئے انٹرویومیں کہا  کہ  'سیلفی میں نے لے لی آج ' کے بول میں نے لکھے تھے جس کے بعد وہ گانا ڈھنچک پوجا نے گایا۔

انٹرویو کی ویڈیو  آن لائن بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

سوامی اوم نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ پوجا سے دو بار مل چکے ہیں۔

اوم نے  دعویٰ کیا کہ'سیلفی میں نے لے لی آج' کے بول انہوں نے لکھے تھے اور پھر وہ گانا انہوں نے ڈھنچک پوجا کو دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پوجا ایک مشہور اسٹار بننے کیلئے میرے پاس  دعائیں لینے آئی تھی۔

یہ انٹرویو ضرور بعض مداح کیلئے دلچسپ رہا ہوگا، لیکن اب انتظار اس چیز کا ہے کہ اپنے گانے کی وجہ سے شہرت پانے والی پوجا کا اس بارے میں کیا کہنا ہے۔

یاد رہے کہ ڈھنچک پوجا اس وقت بگ باس  سیزن 11 کا حصہ ہیں جو بگ باس کے گھر کے تمام  کنٹسٹنٹ کو  تفریح کروا رہی ہیں۔

پوجا،  آکاش داد لانی کی اچھی دوست ہیں اور شو میں ان کے ساتھ وہ بعض اوقات گاتے ہوئے دیکھی گئی ہیں۔

بشکریہ: زی نیوز