'ریس 3 'فلم کو منع کرنے والے سدھارتھ بول پڑے
بولی وڈ کے خوبصورت اداکار سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم 'اتفاق' آج ریلیز کردی گئی ہے اور اس ہفتہ پتا چلیں گا کہ ان کی کارگردگی فلم میں کیسی رہی۔
حال ہی میں یہ خبر سننے کو ملی تھی کےسلمان خان کی نئی فلم 'ریس 3' کیلئے سدھارتھ ملہوترا کے نام پر غور کیا جارہا تھا لیکن کچھ ہی دن بعد یہ پتا لگا کہ سدھارتھ نے فلم کیلئے منع کردیا جس کی وجہ جاننے کیلئے مداح انتظار کرتے رہیں۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سدھارتھ نے فلم کیلئے منع کرنے کی وجہ بیان کردی۔ اداکار نے کہا کہ 'پہلے صرف افواہیں تھی اور کوئی حتمی فیصلہ نہیں تھا اور اب فلم کی کاسٹنگ کی جاچکی ہے۔ میں ،ہدایت کار رامیش تاؤرانی اور سلمان خان کو جانتا ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنے یقیناً ایک اچھا تجربہ ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس فلم میں نہیں تو آئندہ آنے والی فلموں میں مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے'
انہوں نے مزید کہا ' میرےمنع کرنے کے پیچھے کوئی اختلافات نہیں تھے بلکہ میں دوسرے کاموں میں مصروف تھا اور اس فلم کی وجہ سے میں اپناکام نہیں چھوڑ سکتا تھا۔ مسئلہ وقت کا تھا، 'ریس3' کی ٹیم حال ہی میں شوٹنگ شروع کرنے والی ہے اور میں ابھی یہ فلم نہیں کرسکتا جس کی وجہ سے مجھے فلم کیلئے منع کرنا پڑا البتہ سلمان کے ساتھ کام کرنا یقیناً اچھا تجربہ رہتا'
یاد رہے کہ فلم'ریس 3' میں سلمان خان کے ہمراہ جیکولین فرنندس اور دیزی شاہ مرکزی کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گی۔
بشکریہ: زی نیوز
Comments are closed on this story.