Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹائیگر زندہ ہے' کی شوٹنگ پرسلمان خان کی صحت خراب'

شائع 03 نومبر 2017 02:52pm

salman-khans-driver-saw-him-shoot-the-blackbuck-652x400-1-1469686573

ہدایت کار علی عباس ظفرکا کہنا ہے کہ  آسٹریا میں' ٹائیگر زندہ ہے 'کی شوٹنگ کے دوران خراب موسم کے باعث ، اداکار سلمان خان کی صحت ناساز ہوگئی۔

آسٹریا   کی علاقوں میں کی جانے والی شوٹنگ کے بارے میں ظفر  کا کہنا ہے کہ'جوسین  ہم  اسکرین کے اوپر دیکھتے ہیں وہ برعکس شوٹ کے ،کافی آسان لگتے ہیں لیکن فلم  کا ایک سین جو ہم نے آسٹریا میں شوٹ کیا  ہے اس میں کامیابی حاصل  کرناکافی مشکل رہی '

انہوں نے مزید بتایا کہ 'ٹائیگر زندہ ہے' فلم کے کافی حصوں کیلئے ہمیں  آسٹریا کے پہاڑوں پر شوٹنگ کرنی پڑی جہاں  تمام وقت ایک جیسا لگتا ہے اور ہر وقت وہاں برف جمی رہتی ہے'

'اس شہر میں شوٹنگ کرنے کا مطلب ہے کہ ہر وقت غیر متوقع صورتحال کیلئے تیار رہیں۔ اس مشکل صورتحال میں پوری ٹیم نے بہت سی مشکلیں  جھیلی وہی  اداکار سلمان خان کی صحت بھی خراب ہوگئی لیکن  پھر بھی فلم  کے ایکشن سین کیلئے انہوں نے اپنی اچھی کرگردگی دکھائی'

یاد رہے کہ ٹیم نے یہاں ایک گانے کی شوٹنگ کی ہے۔

ہدایت کار نے  ٹیم  میں بین الاقوامی ممبر کے بارے میں بتاتےہوئے کہا کہ'ہماری ٹیم  کافی مضبوط ہے، کیونکہ ہماری  ٹیم میں وہ لوگ شامل ہیں  جنہوں نے جیمز بانڈ کی فلم'اسپیکٹر' میں کام کرچکے ہیں اور پوری ٹیم اس بات سے مطمئن ہے کہ ہم یہاں فلم  شوٹ کرنے میں کامیاب رہے'

واضح رہے کہ فلم  'ایک تھا ٹائیگر' کا سیکول'ٹائیگر زندہ ہے' میں کترینہ کیف بھی شامل ہیں  ۔5 ممالک میں شوٹ کی جانے والی یہ  فلم  22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

بشکریہ:  زی نیوز