Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹیو جابز کی اس عادت پر عمل کرکے آپ اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں

اپ ڈیٹ 03 نومبر 2017 08:35am

آئی فون کی تیاری میں بنیادی کردار سٹیو جابز کا نہیں تھا/ فائل فوٹو

آج کی تاریخ میں ایسا کوئی  انسان نہیں  جو ذہین اسٹیو جابز کو نہ جانتا ہو۔

نیورو سائنس  نے اسٹیو جابز کی ایک عادت پر عمل کرنے کی تجویز کی ہے جس  کی وجہ سے آپ کی تخلیقی صلاحیت بڑھ سکتی ہے۔

اسٹیو جابز کے بائیوگرافر  والٹر آئیزکسن کا کہنا ہے کہ ایپل کے ماسٹر مائنڈ کی کامیابی کے پیچھے ان کی ایک اہم عادت تھی جس پر عمل کرکے ان کے ذہن میں بےشمار   خیالات آتے تھے۔

اسٹیو جابز دماغی ورزش کیلئے  دیر تک چہل قدمی کیا کرتے تھے اور ان کی اسی عادت نے انہیں کامیابی کی بلندی تک پہنچایا۔

صرف اسٹیو جابز ہی وہ کامیاب شخص نہیں تھے جن کی یہ عادت تھی ، ان کے علاوہ دیگر کامیاب لوگوں نے بھی اس عادت کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا تھا۔

چہل قدمی کرنے سے آپ کا بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور  اس عمل کے زریعے مسائل  کچھ وقت کیلئے آپ کے ذہن سے دور ہوجاتے ہیں اور دماغ کو سکون ملتا ہے جس کی وجہ سے تخلیقی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

سال 2014 میں اسٹنفورڈ یونیورسٹی کہ ایک تحقیق کے مطابق یہ پتا لگایا گیا کہ دیر تک چہل قدم کرنے سے تخلیقی صلاحیت 60 فیصد بڑھ جاتی ہے۔

بشکریہ: اِنڈی 100