عالیہ بھٹ نے کس اداکارہ کو اپنا ٹرینر منتخب کرلیا
بولی وڈ اسٹارز ہمیشہ سے فٹنس کے پیچھے پاگل دکھائی دیتے ہیں کیونکہ ان کا کام ہی ایسا ہی جس کی وجہ سے فٹ رہنا ان کیلئے بےحد ضروری ہے۔
اچھی جسامت، خوبصورت، اور جوان دکھنا ہر اسٹارز کیلئے اہم ہوتا ہے جس کیلئے وہ ورزش اور اچھی خوراک کا استعمال کرتے ہیں۔
فٹنس انسٹرکٹر یاسمین کراچی والا بےشمار بولی وڈ اسٹارز کو ٹرین کرچکی ہیں جن میں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں یاسمین کو جم آنے میں دیر ہوگئی جبکہ کترینہ اور عالیہ وہاں پہلے سے موجود تھیں۔
ایسے میں وقت کو ضائع کئے بغیر کترینہ کیف ، عالیہ بھٹ کی انسٹرکٹر بنتے ہوئے نظر آئیں۔ یہی نہیں بلکہ کترینہ کیف ٹریننگ کرتے ہوئے سخت بھی نظر آئیں۔
دونوں اداکاروں نے اس ورزش سیشن کا خوب مزہ لیا اورلگتا ہے کہ عالیہ بھٹ نے اپنے نئے ٹرینر کا انتخاب کر لیا ہے۔
دیکھے یہ ویڈیو:
بشکریہ: دی ایمرجنگ انڈیا
Comments are closed on this story.