Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

تیزاب کے حملے سےنشانہ بننے والی خاتون کی نئی سیلفی

شائع 01 نومبر 2017 04:23pm

Untitled-1

بیکٹن لندن میں ریشم خان اپنی 21ویں سالگرہ پراپنے  کزن جمیل مختار کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھیں  تب ہی اچانک ایک نوجوان ان  کے چہروں پر ایسڈ پھینک کر فرار ہوگیا۔

اس حادثے کے بعد دونوں کی زندگیاں بدل گئیں۔

حملہ آور  نے ریشم کے جسم کو ضرور متاثر کیا لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی ۔

حادثے کے بعد  ریشم نے ایک  جذباتی خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ کیے گئے حملے کی وجہ سے انہیں کتنی مصیبت اٹھانی پڑی اور یہی نہیں بلکہ ان کاماڈل بننے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔

صحت یابی کے بعد انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکرنا شروع کیں۔

چار مہینے گزرنے کے بعد ریشم خان نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔جس میں ان کی ناقابل یقین طور پر صحت یاب دیکھی جاسکتی ہے۔

ٹوئٹر  کے صارفین نے ریشم خان کی تعریف کرتے ہوئے حملے کی تعزیت بھی کی۔

ریشم خان نے  اپنی بہادری سےکافی لوگوں کو متاثر کیا  جس کا ذکر ان کے مداح نے ٹوئٹر پر بھی کیا۔

بشکریہ:اسکوپ وہوپ