Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طویل العمر 186 سالہ کچھوا ہم جنس پرست نکلا

شائع 01 نومبر 2017 08:08am

Untitled-2

لندن: دنیا کا سب سے طویل العمر 186 سالہ کچھوا ہم جنس پرست نکلا۔

ماہرین کے انکشاف کیا ہے کہ بزرگ  کچھوا  جوناتھن  ہم جنس پرستی کا شوقین ہے۔

برطانوی جریدے دی میٹرو کے  مطابق  یہ کچھوابرطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا میں رہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوناتھن گزشتہ 26سال سے فریڈریکا نامی مادہ کے ساتھ رہ رہا تھا اور ان دونوں میں جنسی تعلق بھی تھا۔ لیکن ماہرین اس بات پر حیران تھے کہ آج تک ان کی کوئی سنطان نہیں تھی۔

گزشتہ دنوں فریڈریکا کی موت پر ماہرین نے اس کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ فریڈریکا مادہ نہیں بلکہ نر تھی۔

ماہرین اس انکشاف پر دنگ رہ گئے کہ جوناتھن ہم جنس پرست کچھوا ہے۔

Tortoise, 186, the oldest living creature in the world, comes out as gay

 ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے یہ دونوں کچھوے ایک ساتھ تھے اور بالکل نر اور مادہ جوڑے کی طرح رہتے رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ طویل العمر کچھوا اس قدر مشہور ہو چکا ہے کہ یہ اس جزیرے کی پہچان بن گیا ہے۔

جوناتھن کو 1880میں ایک اور جزیرے سے یہاں لایا گیا تھا جبکہ فریڈریکا 1991میں یہاں لائی گئی تھی۔