جاپان کی کمپنی میں سگریٹ نا پینے والوں کیلئے ایک دن زیادہ چھٹی
جاپان کی ایک مارکیٹنگ کمپنی نے آفس اسٹاف کاسگریٹ پینے کی عادت ختم کرنے کیلئے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے سگریٹ نا پینے والے ملازم کو سال میں چھ مزید چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ سگریٹ پینا کم کردیں۔
کمپنی کا نام 'پیالا انک' کے نام سے مشہور ہے ۔ کمپنی نے ایک ملازم کی سگریٹ نوشی کے متعلق شکایت پر مدنظر رکھتے ہوئے مزید چھٹیوں کا اعلان ستمبر میں کیا۔
سگریٹ نا پینے والے ملازم نے تمباکو نوشی کے متعلق کمپنی سے شکایت کی جس کے ردعمل میں کمپنی کے سی ای او نےایکشن لیتے ہوئے سگریٹ نا پینے والے ملازم کیلئے چھٹیاں بڑھانا کا فیصلہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹوکیوں سے تعلق رکھنے والی یہ کمپنی بلڈنگ کے انتیسوے فلور پر واقع ہے جہاں ہر 15 منٹ بعد سگریٹ پینے کا واقفہ لیا جاتا ہے۔
کمپنی کے سی ای او کو امید ہے کے ان کی یہ ترکیب کمپنی کیلئے ایک مثبت مثال بنے گی اور اسٹاف کے لوگ سگریٹ پینا چھوڑ دیں گے۔
گزشتہ کچھ مہینوں سے جاپان کی طرف سے تمباکونوشی کی تعداد کم کرنے کی کوششیں دیکھی جارہی ہیں ۔
بشکریہ: زی نیوز
Comments are closed on this story.