نوجوان کے پیٹ سے سرجری کے زریعے 600 سےزائد کیلیں نکا ل لی گئیں
کلکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال سے پیر کے روز ایک مشکل سرجری کے زریعے ،نوجوان کے پیٹ سےلوہے کی 600 سے زائد کیلیں نکال لی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان کے خاندان والوں کا کہنا ہے کےمریض دماغی طور پر غیر مستحکم ہے اور پچھلے سال ہونے والے پیٹ کےدرد کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
ہسپتال میں موجود پروسی مریض کا کہنا ہے کہ' نوجوان اپنے ہوش میں نہیں ہے اوروہ ارد گرد پڑی عجیب چیزیں کو نگل لیتا ہے۔ لیکن ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کے اس کے پیٹ سے اتنی کیلیں نکلیں گی'
جبکہ ڈاکٹر کا دعوی ہے کے اپریشن کامیاب ہوچکا ہے اور مریض اب تھیک ہے۔
سرجری کو خطرناک بتانے والے سرجن اور میڈیکل ٹیم کے ہیڈ سدھارتھ بسواس نے کہا کہ مریض کے پیٹ سے نکلنے والی کیلوں سے جسم کو چوٹ نہیں پہنچی جس کی وجہ سے مریض اب خطرہ سے باہر ہیں ۔
ڈاکٹر نے کہا کہ 'اپریشن خطرناک تھا کیونکہ مریض کا پیٹ کیلوں سے بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے پیٹ کافی بڑا معلوم ہورہا تھا'
انہوں نے مزید کہا کہ ' کیلیں نکا لنے کیلئے ہمیں سب سے پہلے مریض کا پیٹ آدھا کاٹنا پڑا جس کے بعد مقناطیس کے ذریعے کیلیں نکالی گئیں ۔ پیٹ سے تقریباً 600 لوہے کی کیلیں نکالی گئیں جس سے یہ پتا لگا کے مریض نے خودساری کیلیں نگلی تھیں'
بشکریہ: زی نیوز
Comments are closed on this story.