Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

اب واٹس ایپ پر بھیجاہوا میسج ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے

شائع 28 اکتوبر 2017 06:53pm
سائنس
فائل فوٹو فائل فوٹو

جس فیچر کا انتظار کیا جارہا تھا آخر کار وہ سامنے آہی گیا۔ اب آپ  واٹس ایپ کے اپ ڈیٹ فیچر سے بھیجے ہوئے میسج کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میسج صرف سات منٹ کے دورانیہ میں ہی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

میسج ڈیلیٹ کرتے وقت آپ کے پاس دو آپشن موجود ہوتے ہیں جن میں سے ایک 'ڈیلیٹ فور ایوری ون ' جبکہ دوسرا 'ڈیلیٹ فور می' ہوتا ہے۔

پہلے آپشن 'ڈیلیٹ فور ایوریون' میں صارفین  بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرسکتا ہےاور بھیجے جانے والے کو پتا بھی نہیں چلتا جبکہ دوسرے آپشن 'ڈیلیٹ فور می' میں صارفیں بھیجے گئے میسج کو صرف اپنے پاس سے ڈیلیٹ کرسکتا ہے لیکن بھیجے جانے والے شخص کو وہ میسج مل جاتا ہے۔

یاد رہے کے اگر میسج سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو آپ کو اس کی خبر واٹس ایپ کے جانب سے مل جاتی ہے لیکن اگر میسج  سات منٹ بعد ڈیلیٹ کیا جائیں تو اس کی خبر آپ کو نہیں ملتی جس کا یہ مطلب ہوتا ہے کے بھیجے جانے والے شخص کو وہ میسج مل جائیں گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے بھیجے گئے میسج کو دیر تک دبائے رکھیں جس کے بعد آپ کو سامنے ایک ڈیلیٹ آپشن آجائیں گا۔ یہی نہیں بلکہ آپ چاہیں تو ایک سے زیادہ میسج بھی ایک ہی وقت میں ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر تمام آئی او ایس، اینڈروئڈ فون اور ونڈو فون کے صارفین استعمال کرسکتے ہیں اور یاد رہے کے یہ فیچر صرف واٹس ایپ کے اپ دیٹ ورژن پر ہی میسر ہے۔

بشکریہ: فرسٹ پوسٹ