Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

عجیب و غریب کیڑے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

شائع 28 اکتوبر 2017 05:45pm
سائنس

رینگنے والے اس عجیب کیڑے نے  پوری دنیا کو  حیران کردیا ۔ پروانے کی طرح دکھنے والےاس کیڑے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کی جاچکی ہے۔

یہ ویڈیو ایک فیس باک  یوزر نے پوسٹ کی تھی جس کے ردعمل میں   لوگ خوفزدا  ہونے لگے ۔

اکتوبر 19 کو پوسٹ ہونے والی اس ویڈیو پر اب تک تقریباً  10 ہزار لائکس  آچکے ہیں، جبکہ 199.300 بار ویڈیو شیئر کی گئی۔

ویڈیو دیکھیں:

فاکس نیوز کے مطابق ،  اس مخلوق  کا تعلق ساؤتھ ایسٹ ایشیا اور آسٹریلیا میں پائے جانے والی  ارک تین  کی انواع سے ہے۔

مقامی طور پر یہ  مخلوق  آسٹریلیا  کے مغربی حصہ میں رہتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیڑے کی ٹینٹیکل ٹانگیں ہیں جو خاص طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی۔

رپورٹ کے مطابق ان ٹینٹیکل ٹانگوں کو کور میٹا کہا جاتا ہے۔ کیڑے کا یہ اعضاء خوشبو دار ہوتے ہیں  جس کے زریعے یہ دوسرے کیڑوں کو اپنی طرف  متوجہ کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو تمام لوگوں کیلئے حیرانی کا باعث بنی۔ یہاں تک کے کچھ فیس باک صارفین نےتو اس کیڑے کو ایلین سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر میں اسے اپنے گھر پر دیکھوں تو گھر کو آگ لگادوں'

بشکریہ: زی نیوز