Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

پانچ فائدہ مند کھانے کی اشیاء جو سردی میں آپ کو بیمار ہونے سے بچائے

اپ ڈیٹ 14 نومبر 2017 12:39pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

خزاں کے موسم میں جب سردی بڑھ جائے اور گرم کپڑے الماریوں سے نکلنے کی ضرورت پر جائے تو  یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کے ذخام  اور بخار   کا وقت  شروع ہوچکا ہے۔

درجہ حرارت  کے کم ہوجانے کی وجہ سے ہم اکثر بیمار پر جاتے ہیں اور قوت میں بھی کمی محسوس ہوتی ہے۔ اسی لئے ہم آپ کو آج چند ایسے کھانے  کی اشیاء بتارہے ہیں جس کی مدد سے آپ بیمار ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

ادرک

فائل فوٹو فائل فوٹو

ایسی کوئی چیز نہیں جو سردی میں ادرک والی چائے کو ہرا سکے۔   ادرک کا استعمال کافی طریقوں سے کیا جاسکتا ہے جو آپ کو آرام فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ الٹی اور  گلے  کی خراش  کیلئے بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

خشک میواجات

dryfruits

خشک میواجات جیسے کاجو ، بادام اور پستوں کو ناشتہ میں اپنی خوراک کا حصہ بنائے جس کی مدد سے آپ پورا دن چاق وچوبند رہیں گے۔

فائبر سے بھرپور یہ غذا آپ کو طاقت فراہم کرتی ہے۔ خشک میوے آپ کے جسم کو گرم اور  دن بھر کی تھکاوت سے لڑنے کیلئے قوت فراہم کرتے ہیں۔

یادرہے کہ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ایسی صورت میں خشک میواجات کا استعمال کم کرنا چاہیے کیونکہ یہ کیلوریز سے مالا مال ہوتے ہیں۔

تلسی

سستی، اور زیادہ اگنے والی  یہ جڑی بوٹی صحت کیلئے کافی فائدہ مند ہے۔

بیکٹریا  اور وائرل انفیکشن سے لڑنے کے علاوہ تلسی آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتی ہے اسی لئے اس جڑی بوٹی کا استعمال سردی میں ضرور کرنا چاہیے۔

تل کے لڈو

تل کے لڈو کھانے میں زائقہ دار ، صحت مند اور گرم ہوتےہیں، جو آپ کو سردی کے موسم میں کافی فائدہ پہنچاتے ہیں۔ مزہ کی بات یہ ہے کہ  آپ اس گول صحت مند لڈو کو کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں۔

گھی

گزستہ دس سالوں کے دوران نیوٹریشنسٹ اور غذا ماہرین کولیسٹرول بڑھ جانے کی وجہ سے ہمیں گھی یا گھی سے بنی کسی بھی اشیاء کو استعمال کرنے سے منع کرتے آئے ہیں ۔

حقیقت یہ ہے کہ گھر پر بنا یہ گھی ہمارے لئے نقصان دے نہیں بلکہ  دیگر مطالعوں کے مطابق گھی آپ کی بےشمار بیماریوں کو ختم کردیتاہے۔

اس کے علاوہ  گھی آپ کا عمل انہضام اور قوت مدافعت کو طاقت فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

بشکریہ:  انڈیا ٹودے