Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

بچے کی گیارہ دن تک نیند، ڈاکٹر پریشان

شائع 26 اکتوبر 2017 06:34pm

Seven-year-old boy wakes up after 11-day sleep

امریکا میں سات سالہ صحت مند بچے کی مسلسل گیارہ دن تک نیند نے ڈاکٹرز کو پریشانی مبتلا کردیا۔ کینٹکی ، الزبتھ ٹاؤن   سے تعلق رکھنے والا سات سالہ  بچہ ویات  اپنے انکل کی شادی کے بعد گہری نیند میں  گیار دن تک سوتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق  بچے کی والدہ بھی اسکے اگلے دن میں اٹھانے میں ناکام رہی، والدہ کو شروع میں ایسا لگا کہ شادی کی وجہ سے ان کا بیٹا تھک گیا تاہم بعد میں یہ شک غلط ثابت ہوا۔

ڈاکٹرز اب تک  اس بات کا پتا لگا نے میں مصروف ہیں کہ  کسی بچے کی اتنی طویل نیند کیسے ممکن ہے۔بعد میں ڈاکٹرز نے اس بیماری کی وجہ معلوم کرنے کیلئے بچے کے ٹیسٹ بھی کیے  تاہم ابھی تک اس بیماری کے اچانک وقوعہ کی وجہ معلوم کرنے میں مصروف ہیں۔ تاہم صحت کے شعبے سے منسلک  ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری دماغ کی جھلی میں  خلل پیدا ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

بشکریہ: زی نیوز