بائیس جلتی ہوئی موم بتیاں منہ میں رکھنے کا انوکھا ریکارڈ
ریکارڈ بنانے کیلئے لوگ انتہائی عجیب حرکتیں کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ بالکل اسی طرح حال ہی میں ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انوکھا ریکارڈ بنالیا۔ دینیش شیوناتھ، جو پیشہ سے استادہیں، انہوں نے 22 جلی ہوئی موم بتیاں ایک ساتھ اپنے منہ میں رکھ کر نیا ریکارڈ بنالیا۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے فیس باک پر ان کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں دینیش کے منہ میں 22 جلی ہوئی موم بتیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔دینیش کی اس صلاحیت کی وجہ سے ان کو 'میکسی ماوٹھ' کا لقب دیا گیا۔
یادر ہے کے اس سے پہلے دینیش ایک منٹ میں 73 انگور کھانے کا ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔
بشکریہ: زی نیوز
مقبول ترین
Comments are closed on this story.