Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی پور:زہریلی لسی پینے سے5افراد جاں بحق،15کی حالت غیر

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2017 10:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

علی پور :علی پور میں زہریلی لسی پینے سے 5افراد جاں بحق جبکہ 15کی حالت غیر ہوگئی،متاثرہ افراد میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جمعرات کو علی پور کے نواحی علاقہ بستی لاشاری کے رہائشی محمد حسین کے میں گھر میں زہریلی لسی نے قیامت ڈھادی۔

لسی پینے سے گھر کے 5افراد نذیر احمد ،امجد،حنیفہ بی بی،سیف اللہ اور شہباز موقع پر جاں بحق جبکہ 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

جن میں سے 6افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ غازیخان اوردیگر کو راجن پور اسپتال منتقل کیا گیا،جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں نشتر اسپتال ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ،واقعہ رات گئے پیش آیاتاہم ہرپہلو سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔