کراچی کی 2300 سالہ تاریخی اور نایاب تصاویر
کراچی شہر اس ملک کی شہ رگ ہے، جو معیشت کا 71 فیصد فراہم کرتا ہے۔ اسے شہر قائد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ کراچی ایک پرہجوم شہر ہے، لیکن ماضی میں یہ ایسا بالکل نہیں تھا جیسا آج نظر آتا ہے۔ یہاں آپ کو کراچی کی 2300 سالہ تاریخ کی چند اہم اور دلچسپ تصاویر دکھا رہے ہیں جو آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی۔
٭ اس اسکیچ میں 325 قبل مسیح کے گریک کمانڈر نئیرکس کو دریائے سندھ میں اپنا بحری بیڑہ داخل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
٭ برطانوی کا سیاح کا 1839 میں بنایا ہوا کراچی بندرگاہ کا اسکیچ۔
٭ 1860 میں برطانوی جہازوں کی کراچی کی حدود میں داخل ہوتے بحری جہازوں کی ایک تصویر
٭ کراچی میں ببونک وباء سے متاثرہ خاتون کی ایک تصویر جسے 1890 میں لیا گیا تھا۔
٭ 1919 میں کراچی کے علاقے صدر کی ایک تصویر
٭ فرئیر ہال میں برطانوی ملکہ کے پتلے کی تقریب رونمائی
٭ 1948 میں مہاجرین کے عارضی کیمپوں کی ایک تصویر
٭ کراچی کے مصروف کاروباری علاقے کی 1951 میں لی گئی ایک تصویر
٭ 1952 میں بلڈنگ کی تعمیر میں مصروف خواتین و مرد کی ایک تصویر
٭ 1956 میں اس وقت کے دارالحکومت کراچی میں ہونے والی پاکستان کی پہلی ریپبلک ڈے پریڈ۔
٭ 1956 کے آئین کی منظوری کے دوران کراچی کی قانون ساز اسمبلی میں لی گئی ایک تصویر
٭ کراچی کی سڑکوں پر تقسیم ہند کے وقت مہاجروں پر ہونے والے ظلموں کو دکھاتے اداکاروں کی 1957 میں لی گئی تصویر
٭ 1958 میں امریکی خاندان کی کراچی کے ساحل پر تفریح کرتے وقت لی گئی ایک تصویر
٭ ایوب خان کے دور میں ملٹری پولیس کے اہلکار گاڑیوں کے لائسنس چیک کرتے ہوئے
٭ صدر ایوب خان کے دور میں پاکستان کی پہلی خاتون صنعت کار رضیہ غلام کارکن کو ہدایات دیتے ہوئے
٭ 1961 کا برنس روڈ، جو پہلے انگریزوں کا پوش علاقہ تھا لیکن بعد میں کراچی کی مڈل کلاس آبادی میں تبدیل ہوگیا
٭ کراچی کا مک لیوڈ روڈ جسے 1962 میں کراچی کا وال اسٹریٹ بھی کہا جاتا تھا۔
٭ 1963 میں ایک پشتون رکشہ ڈرائیور کی ایک تصویر
٭ 1965 کے صدارتی انتخابات کے دوران ایوب خان کے حق میں گئی وال چاکنگ
٭ 1967: کراچی ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی ہوائی میزبان بزنس کلاس پیسینجر کو شیمپین دیتے ہوئے۔
٭ انٹر کانٹینینٹل ہوٹل ، 1966
٭ کراچی کی بچی کچی یہودی برادری کی 1965 میں لی گئی ایک نایاب تصویر
٭ 1968 میں جھونپڑ پٹی کی ایک تصویر
٭ 1970 کا پاکستانی پاسپورٹ
٭ 1973 میں کراچی کے نائٹ کلب میں پرفارم کرتے ایک پوپ بینڈ کی تصویر
٭ مک لیوڈ روڈ 1975
٭ کراچی کے ایک پوپ بینڈ کے ٹاؤن بوائز کی 1975 میں لی گئی ایک تصویر
٭ 1972 میں ذوالفقار علی بھٹو کے ہاتھوں ہونے والی پاکستان کے پہلے نیوکلئیر پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب
٭ 1974: کراچی کا مشہور نشاط سینما
٭ 1974: کراچی کا مصروف صدر علاقہ
٭ 1976: کراچی کے ساحلی علاقے میں مچھیرے کی ایک تصویر، جس نے نایاب ہیمر ہیڈ شارک کو پکڑا تھا۔
٭ 1977 : کراچی کی جھونپڑ پٹی میں تفرح کرتے بچے
٭ 1975: پی آئی اے کی ائیر ہوسٹسز انگلش اور فرانسیسی میں تربیت لیتے ہوئے
٭ 1977: حیات ہوٹل کی تعمیر ہوتی بلڈنگ، جو ایشیا کے سب سے بڑے 5 اسٹار ہوٹلوں میں سے ایک تھا
٭ 1981: تاج محل ہوٹل شاہراہ فیصل کراچی
٭ 1982: کراچی کا سی ویو ایریا
٭ پرنس کریم آغا خان 1983 میں آغا خان ہسپتال کے دورے پر
٭ 1983-84: کراچی کا اورنگی ٹاؤن
٭ 1982 میں کراچی میں کھیلے گئے بھارت بمقابلہ پاکستان چیمپئینز ٹرافی میچ کی ایک تصویر
٭ 1985: اسکول اور کال کے طالبعلموں کا حکومتاور ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف احتجاج، جب ایک طالبہ بشریٰ زیدی بس کی زد میں آگئیں تھیں۔
٭ 1985: پہلی ایمریٹس ائیر لائن کے عملے کی تصویر
٭ 1986: امریکی پین ایم جہاز کے پاس ڈیوٹی پر معمور اے ایس ایف اہلکار، یہ وہی جہاز ہے جسے فلسطینی دہشتگردوں نے اغوا کرلیا تھا
٭ 1987: کراچی کے نیشنل اسٹیڈئیم میں سر ووین رچرڈ ورڈ کپ کے میچ میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے
٭ 1990: کراچی یکا پاپ راک بینڈ، مائل اسٹنوز
٭ 1989: کراچی میں بڑھتی ہیروئن کی لعنت کا دور
٭ 1993: ایم کیو ایم کی کال پر کی گئی ہڑتال کے دوران بند مارکیٹ کی ایک تصویر
٭ 1997: بھارت اداکار ششی کپور اور برطانوی اداکار کرسٹوفر لی کراچی میں قائد اؑظم کی زندگی پر مبنی فلم کی شوٹنگ کے دوران
٭ 2000: انگلینڈ کرکٹر ڈرموٹ روی کراچی میں اونٹ کی سواری کا لطف اٹھاتے ہوئے
٭ 2002؛ کراچی میں پہلا دہشتگردی کا واقعہ، جس میں فرانسیسی انجینئروں کی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا
٭ 2002: میریٹ ہوٹل کے قریب امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا
٭ 2006: جب ایک طوفان نے کراچی میں تباہی مچائی
٭ 2007: مشرف کے حامیوں اور اختلافیوں کے درمیان ٹکراؤ
٭ 2015: کلفٹن کے قریب کراچی کا سی ویو ایریا
٭ کراچی کے ساحل پر مردہ وہیل
٭ کراچی کا سب سے بڑا ملٹی پلیکس سینما، نیوپلیکس
٭ کراچی کا پرنس سینما حال میں
٭ آئکن ٹاور، کراچی کی سب سے لمبی بلڈنگ زیر تعمیر ہے
٭ کراچی کی مشہور اسکائی لائن
Comments are closed on this story.