اب آنسو سے بجلی بنائی جاسکتی ہے، سائنسی تحقیقات
سائنس
آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے آنسوؤں سےبجلی پیدا کرنے کا ایک طریقہ ایجاد کیا ہے۔
جی ہاں !اب آپ اپنے آنسو کے ذریعے بجلی پیدا کرسکتے ہیں اورممکن ہے کےمستقبل میں بھی۔ یعنی رونا آپ کو اسمارٹ فون چارج کرنے میں مدد کرسکے گا۔
محققین کے مطابق آنسو ؤں میں موجود پروٹین پر پریشر ڈال کر بجلی بنائی جاسکتی ہے۔
پریشر ڈال کر بجلی بنانے کے عمل کو 'ڈائریکٹ پائزو الیکٹرک سٹی' کا نام سے جانا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیم نے یہ دریافت دو الیکٹروڈز کے درمیان موجود چیزوں کو نچوڑ کراور نکلنے والی انرجی کی پیمائش کر کے کی۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کے یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں بجلی کی میڈیکل امپلانٹ ، جیسے کہ پیس میکر میں استعمال کیا جاسکے گا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.