Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

پارٹنرز کے ہاتھوں جنسی اور دماغی طور پر ہراساں ہونے والی 9 اداکارائیں

اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2017 09:03am

main

گھریلو تشدد بھارت کا بہت بڑا مسئلہ ہے یہ ایک عام جرم نہیں ہے بلکہ کسی کی زندگی اور موت کا بھی باعث بن جاتا ہے۔ بھارت میں اس گھنونے جرم کا اندازہ آپ اس بات سے بخوبی لگا سکتے ہیں کہ عام شہریوں کے علاوہ سلیبریٹیز کا بھی اس مسئلہ سے دوچار ہیں۔

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ کون کونسی بھارتی اداکارائیں ہیں اپنے پارٹنرز کی جانب سے جنسی اور دماغی طور پر ہراساں کی گئیں۔

سلمان خان اور ایشوریا رائے

Aishwarya Rai Bachchan and Salman Khan

سلمان خان اور ایشوریا رائے کے افیئر کے چرچے پوری دنیا میں مقبول ہوئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس رشتے میں فاصلے بھی آتے رہے جس کی وجہ ایشوریا نے ایک انٹرویو میں بتائی کہ انہیں سلمان کی شراب پینے کی عادت کو بھی اپنانا پڑتا۔ اس کے علاوہ سنہ 2000 میں ایشوریا کے والدین نے سلمان کے خلاف ہراساں کرنے اور زبردستی گھر میں گھسنے کی کوشش پر کمپلین بھی درج کرائی۔

زینت امان

Zeenat Aman and Sanjay Khan

کامیاب ماڈل اور اداکارہ زینت امان کی بھی شادی شدہ زندگی اتنی کامیاب نہیں رہی 80 کی دہائی میں ان کا رشتہ سنجے خان کے ساتھ ایک انتہائی نازک صورتحال اختیار کرگیا۔ رپورٹس کے مطابق سنجے ہوٹل تاج میں زینت پر بری طرح بھڑکے جس کے بعد زینت ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور انہیں کئی عرصے تک اس سے بچاؤ کے انجیکشن بھی لگتے رہے۔

یوکتا موکھے

Yukta Mookhey and Prince Tulli

سابقہ مس ورلڈ یوکتا موکھے بھی 2012 میں گھریلو تشدد کا نشانہ بنیں انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف ممبئی کے پولیس تھانے میں لکھی گئی ایک درخواست بھی جمع کرائی جس میں ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا تاہم ایف آئی آر درج نہ کی گئی۔بعد میں تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایف آئی آر بھی درج کی گئی اور ٹلی پر ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی چلایا گیا۔

ڈمپی گنگولی

Dimpy Ganguly and Rahul Mahajan

ڈمپی نے بھی اپنے شوہر راہول مہاجن کے خلاف ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں کے جھگڑے میں کس طرح بار بار راہول اپنی گن کو میرے سر پر تان دیتا تھا۔ اس واقعے کے بعد جب میڈیا کے ادارے ان تک پہنچے تو تشدد کے نشانات ان کے جسم پر نمایاں تھے۔

شویتا تیواری

Shweta Tiwari and Raja

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں جانا پہچانہ اور مانا جانے والا نام شیوتا تیواری بھی گھریلو تشدد کی لعنت سے نہ بچ سکیں۔ اپنی طلاق سے قبل اس اداکارہ میں مختلف انٹرویوز میں اپنے دل کی بھڑاس نکالی ان کی شادی 14 سال کے طویل عرصے رہی تاہم اس کا اختتام انتہائی برا ہوا دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

روچا گجراتی

ایکتا کپور کے شو 'قسم' سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی روچا بھی بد ترین گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ ان کی شادی ایک بہت بڑے کاروباری شخص سے ہوئی تھی ٹائمز آد انڈیا میں شائع ہوئی ایک خبر میں ان کے شوہر اور ساس سسر کی جانب سے جنسی اور دماغی تشدد کا انکشاف کیا گیا۔ اس رپورٹ میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ روچا پر بری طرح تشدد کیا گیا ہے۔

کنگنا رناوت

Kangana Ranaut and Aditya Pancholi

حال ہی میں بولی وڈ نگری میں بم پھاڑنے والی کنگنا بھی اس لسٹ میں شامل ہیں انہوں نے ماضی کے اداکار ادیتیا پر تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ساتھ ہی کئی اور بے شمار انکشافات کئے اور خبروں میں اِن رہیں۔

کرشمہ کپور

Karisma Kapoor and Sanjay Kapur

یہ نام سن کر واقعی آپ کو بہت حیرانی ہوئی ہوگی کہ کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی بولی وڈ کی چلبلی اداکارہ بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بنیں۔ جی ہاں یہ حقیقت ہے اپنے شوہر سنجے کپور سے کئی عرصے تک تنازعات کے بالآخر دونوں میں علیحدگی ہو ہی گئی۔

دیپشیکا ناگپال

Deepshikha Nagpal and Kaishav Arora

بھارتی ڈراموں کی خوبصورت حسینہ دیپشیکا بھی گھریلو تشدد کی لعنت کا نشانہ بنیں انہوں نے 2012 میں کیشو اروڑا سے شادی کی تاہم دونوں میں نہ بن سکی اور کئی بار تو دیپشیکا تشدد کا نشانہ بھی بنیں۔ تاہم 29 فروری 2016 کو دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

Thanks to bollywoodshaadis