Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

آج کا دن کیسا رہے گا؟ 14 اکتوبر 2017

شائع 14 اکتوبر 2017 05:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Aries)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج اپنا تقابل کسی سے مت کریں بلکہ انہیں برابری کا مقام دے کر کچھ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ آج آپ کے محبوب کو آپ کے محبت بھرے الفاظ کا شدت سے انتظار ہوگا اور اچھی بات تو یہ ہے کہ آپ بھی ایسا ہی چاہیں گے۔

ثور(Taurus)

آج سامنے آنے والے تمام موقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں تاکہ باآسانی آگے کی جانب بڑھ سکیں لیکن قطعاً ایسی جلدی بھی نہ کریں کہ سوچنے کا موقع ہی نہ مل سکے یعنی کوئی بھی اہم فیصلہ عجلت میں ہرگز نہ کریں۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کی ذاتی کشش پر اثر آفرینی کے حساب سے انتہائی عروج پر ہوگی اور یہ بہترین وقت ہے کہ آپ اس خوبی کو اپنے مختلف امور یا شعبوں میں استعمال کرکے مرضی کے نتائج حاصل کرسکیں۔ اس کے علاوہ آج نئی رشتہ داری کے مواقع بھی میسر آسکیں گے۔

سرطان (Cancer)

آج آپ بلا خوف و جھجک اپنا مقصد واضح انداز میں دوسروں کے سامنے بیان کرکے اپنا مدعا حاصل کریں۔ اس کے علاوہ اگر کوئی فرد آپ سے اختلاف رائے کا اظہار کرے تو بالکل بھی برا نہ مانیں بلکہ تحمل مزاجی سے کام لیتے ہوئے اپنی اصلاح کرلیں۔

اسد (Leo)

آج آپ کے کچھ معاملات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ میں بے حد چڑچڑا پن جنم لے سکتا ہے اور وہ آپ کے سر پر سوار ہوسکتا ہے۔ چونکہ آپ کے دوست آپ کی مدد کو تیار ہیں لیکن اس سے یہ بات بالکل مت سمجھیں کہ آپ ان سے کوئی فائدہ حاصل کر پائیں گے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ اپنی قدرتی ذہانت اور ہوشیاری کے ساتھ پر اعتماد انداز میں اپنی منزل کے حصول کی کوششوں میں کامیاب ہوسکیں گے جبکہ الجھے ہوئے تمام معاملات بھی باآسانی سلجھ سکیں گے اور کچھ نئے مواقع بھی آپ کو میسر ہونگے۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے اس بات کو واضح کررہے ہیں کہ آج اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے بڑوں کی باتوں پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں اس کے علاوہ اپنی شریک حیات سے پیار و محبت کی گفتگو کرنے سے قبل مکمل تیاری کرلیں ورنہ غلط فہمی پیدا ہونے سے تعلقات کے کشیدہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے لئے اپنی توجہ کو موضوع پر مرکوز رکھنا کسی صورت ممکن نہ ہوگا اسی لئے اپنے پیشہ وارانہ معاملات میں کوئی تبدیلی لانے یا پھر کسی سینیئر کی اصلاح کرنے کی کوشش نہ کریں تاہم آپ اپنے کام کی جگہ پر پیدا ہونے والے کسی بھی اختلاف کو ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کی مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ ایسی کیفیات سے خود کو بچانے کے لئے کسی پیارے کا ساتھ ہی سب سے اہم ثابت ہوگا۔ آج اپنے وہموں اور اندیشوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو باہمی بات چیت میں محتاط رہنا ہوگا کیونکہ بہت سارے خیالات کی یلغار آپ کی سوچوں کو گڈ مڈ کرسکتی ہے اسی لئے بہتر ہوگا کہ اپنے جذبات و احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سوچوں کو واضح کرنے کی کوشش کریں۔

دلو (Aquarius)

آج عوام الناس کی جانب سے آپ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاسکتا ہے اور آپ کی باتوں پر عمل درآمد بھی۔ آج آپ نئی سرمایہ کاری  کے لئے مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے اہم معاملات کو نمٹانے کی کوششوں میں کامیابی بھی حاصل کرسکیں گے۔

حوت (Pisces)

آج آپ بہت سے معاملات میں مصروف ہوسکتے ہیں لیکن ان سب کے باوجود اپنے کام کے دوران آپ دوسروں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج خود کو پریشان کرنے کی کوئی بظاہر وجہ نہ ہوگی اسی لئے پرسکون اور بااعتماد رہنے کی کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔