عامر 'سرفروش 'کے سیکوئل میں کام کرنے کے خواہش مند
سپر اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ باکس آفس ہٹ'سرفروش' کے سیکوئل میں ایک بار پھر اے سی پی اجے سنگھ راٹھور بننے کے خواہش مند ہیں۔
1999 میں ہدایت کارجان میتھیو ماتھن کی اس فلم کا مرکزی کردار ایک ایماندار پولیس افسر تھا۔
اطلاعات ہیں کہ میتھیو 'سرفروش' کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں۔
ایک تقریب میں رپورٹر کے پوچھنے پر عامر کا کہنا تھا کہ'کیا سچ میں فلم کا سیکوئل بن رہا ہے؟ اگر ایسا ہے تو یہ ایک اچھی بات ہے اور مجھے خوشی ہوگی کہ سرفروش فرنچائز کی دوسری فلم میں بھی اے سی پی راٹھور کا کردار نبھاؤں'۔
یاد رہے کہ عامر کے ہمراہ فلم 'سرفروش 'میں نصیرالدین شاہ، سونالی بندرے اور موکیش ریشی موجود تھے۔
ممبئی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں موجود 52 سالہ اداکار عامر کا کہنا تھا کہ مصروف شیڈول کی وجہ سے وہ فیسٹیول میں لگی فلمیں نہیں دیکھ پائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی فلم 'سیکریٹ سپر اسٹار' جو 19 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے، کو لے کر سنجیدہ ہیں۔
آپ کو یہاں ایک اور اہم بات بتاتے چلیں کہ حال ہی میں راج کمار ہیرانی نے بھی '3 ایڈیٹس' کے سیکوئل بنانے کا اشارہ دیا تھا جسے سن کر عامر خان فلم میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔
سیکریٹ سپر اسٹار کے بعد اداکار عامر خان ادیتیا چوپرا کی ایکشن اور ایڈوینچر سے بھرپور فلم 'ٹھگ آف ہندوستان' میں دیکھے جائیں گے۔
بشکریہ: انڈین ایکسپریس
Comments are closed on this story.