Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

پدماوتی میں400 کلو سونے کے زیورات کا استعمال

شائع 13 اکتوبر 2017 01:56pm

626745-padmavati-poster

ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی  کی نئی فلم' پدماوتی' کا ٹریلر ان دنوں خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

بھنسالی  نے  تیرہویں صدی کی کہانی  اور دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کے  زیورات سے لدے پھدے کرداروں میں جان ڈالنے کیلئے کافی وقت اور پیسے لگائے  ہیں۔

اس حوالے سے بھارت میں سونےاور ہیرے کے زیورات بنانے والے برانڈ 'تنشق'  نے بھی اپنی مہارت  دکھائی۔

رپورٹ کے مطابق،  زیورات کی تیاری کا کام فلم کی شوٹنگ سے پہلے ہی شروع کیا جاچکا تھا اور 200 کاریگروں نے 600 دنوں میں 400 کلو  وزنی سونے کے خوبصورت  زیورات بنائے۔

اس کام کو کیسے انجام دیا گیا دیکھیں اس ویڈیو میں:

خیال رہے کہ فلم 'پدماوتی'13 صدی میں راول رتن سنگھ(شاہد کپور)، رانی پدمینی(دپیکا پڈوکون) اور علاؤالدین  خلجی(رنویر سنگھ) کی کہانی پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور جم سربا ہ بھی شامل ہیں۔

یہ فلم یکم دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

بشکریہ: زی نیوز