باربی ڈول نظر آنے والی دنیا کی 10 انتہائی خوبصورت لڑکیاں
اس دنیا میں قدرت نے ایک سے ایک خوبصورت انسان بنایا ہے لیکن انہی میں کچھ انسان تو ایسے بھی ہیں جنہیں اس قدر خوبصورت بنایا ہے کہ اگر ان پر نظر پڑ جائے تو آنکھیں اور منہ کھلا کا کھلا ہی رہ جاتا ہے اور قدرت کی تعریف کئے بنا رہا نہیں جاتا۔
آج ہم آپ کو اس دنیا میں موجود 10 ان خوبصورت ترین لڑکیوں کی تصاویر دکھانے جا رہے ہیں جو دکھنے میں بالکل باربی ڈول کی مانند معلوم ہوتی ہیں۔ ملاحظہ کیجیئے یقیناً آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
وینس اینجلک
وینس اینجلک ایک سوئس لڑکی ہیں ان کی عمر 20 سال ہے اور دکھنے میں بالکل باربی ڈول معلوم ہوتی ہیں۔ وینس جاپان کی رہائشی ہیں۔
وینگ جائی یون
وینگ جائی یون کا بھی حسن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے وہ بھی دکھنے میں بالکل باربی ڈول لگتی ہیں۔
الینا کوالیوسکایا
الینا کا حسن بھی لاجواب ہے ان کے بال، ان کی آنکھیں اور چہرے کی بناوٹ کسی گڑیا سے کم نہیں۔
لولیٹا ریچی
گڑیا کی طرھ دکھنے والی لڑکیوں کی فہرست میں شامل لولیٹا کی خوبصورتی بھی دور دور تک مشہور ہے وہ بھی بالکل ایک باربی ڈول کی مانند نظر آتی ہیں۔
الوڈیا گوسنگفیاؤ
الوڈیا ایک فلپائنی لڑکی ہیں اور اپنے ڈول کی طرح دکھنے والے لُک کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں۔
ولیریا لوکیانووا
ولیریا ہماری ٹاپ 10 باربی ڈولز کی لسٹ میں نمبر 1 پر آتی ہیں انہیں دیکھ کر کوئی شخص اس بات کو جھٹلا ہی نہیں سکتا کہ یہ حقیقی باربی ڈول ہیں۔
ڈیکوٹا روز
ڈیکوٹا رز بھی بالکل باربی کی طرح نظر آتی ہیں۔ ان کی خوبصورتی کو دیکھ کر کئی ڈیزائنرز نے انہی کی طرح باربی ڈولز بنائیں۔
لن کی ٹونگ
لن کی ٹونگ اشتہارات میں کام کرنے والی ایک ماڈل ہیں وہ 20 ستمبر 1988 کو پیدا ہوئیں۔
کارلوٹے ہوتھمین
کارلوتے بھی باربی کی طرح نظر آنے والی ایک اور خوبصورت ماڈل ہیں۔
چائنیز ہیومن ڈول
انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہی نہیں جیسے یہ انسان ہوں بلکہ یہ تو ایک حقیقی گڑیا معلوم ہوتی ہیں۔
Comments are closed on this story.