ہیٹ اسٹروک کے علاج کیلئے 7 مفید گھریلو ٹوٹکے
حالیہ دنوں میں پڑنے والی شدید گرمی نے لوگوں کو جھنجھلا کر رکھ دیا۔ گرمی کی شدت صرف لوگوں کو گھر کے باہر ہی نہیں بلکہ گھر کے اندر بھی پریشان رکھا۔
اور اس نوعیت کی گرمی سے ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوجانے کے حد درجہ امکان بڑھ جاتے ہیں۔
آج ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جس کی مدد سے ہیٹ اسٹروک سے بچا جاسکتا ہے۔
پیاز کا رس
ہیٹ اسٹروک کے علاج کیلئے پیاز کا رس سب سے مفید ہے۔ہیٹ اسٹروک کی صورت میں پیاز کے رس کانوں کے پیچھے اورسینے پر لگانا آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
املی کا جوس
املی وٹامن ، معدنیات اور الیکٹرولائٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ املی کو ابُلتے پانی میں ڈبوئیں اور چھان کر ایک چٹکی چینی کے ساتھ پیئں ۔ یہ مرکب آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دےگا۔
آلو بخارہ
آلو بخارہ اینٹی اکسیڈنٹ کا ایک بہترین زریعہ ہے ،جس کی وجہ سے آپ کے جسم میں پانی رہتا ہے۔ان اینٹی آکسیڈینٹس میں انسداد سوزش خصوصیات ہوتی ہیں جو ہیٹ اسٹروک کے سبب ہونے والی اندرونی سوزش کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
چھاچھ اور ناریل پانی
زیادہ پسینہ بہہ جانے کی صورت میں ضائع ہونے والے وٹامنز اور منرلز کو برقرار رکھنے کا بہترین چھاچھ ناریل پانی بھی ہیں۔
سیب کا سرکہ
کسی پھل کے جوس یا ٹھنڈے پانی اور شہد میں سیب کے سرکے کے چند قطرے ڈال کر پینے سے ہیٹ اسٹروک کے سبب ضائع ہونے والے منرلز جیسے کہ پوٹاشیئم یا میگنیشیئم کی کمی پوری ہوجاتی ہے۔
صندل کا مرکب
صندل کے پاؤڈر کو ملائیں اور ماتھے اورسینے پر ملیں۔اِس کی ٹھنڈاکرنے والی خصوصیات آپ کے جسم کا درجہ حرارت نیچے لے آئیں گی۔
اسی طرح صندل کا تیل ماتھے پر ملنے سے بھی آپ ہیٹ اسٹروک سے بچ سکتے ہیں۔
بشکریہ: این ڈی ٹی وی
Comments are closed on this story.