فلمی دنیا میں 8 مرتبہ بری فلموں نے اچھی فلموں کو مات دے دی
بڑے پردے پر اگر سرمایا بڑا لگایا جائےتو کمائی اس سے زائد منافع بخش ہوگی، ایسا ماننا ہے فلمی دنیا میں اپنی بھاری رقم انویسٹ کرنے والے پروڈیسر حضرات کا ، جو اب تک کئی فلموں میں اپنا نصیب آزما چکے ہیں، جس میں ان کو کبھی کامیابی ملی اور کبھی ناکامی۔
عموماً کمرشل فلمیں چھوٹی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے جس کی وجہ سے سنیما میں نیا تجربہ کرنے کا موقع نہیں ملتا،
ہم نے یہاں چند ایسی 'بُری 'بلاک بسٹر فلموں کا موازنہ شاندار چھوٹے بجٹ والی فلموں سے کیا ہےجن پر لوگوں کی توجہ زیادہ عرصہ نہ رہی۔
ساجد خان کی واہیات فلم 'ہم شکل' نے راج کمار راؤ کی فلم 'سٹی لائٹس' سے دس گنا زیادہ پیسے کمائے تھے۔
'ہم شکل ' 86.6 کروڑ جبکہ سٹی' لائٹس' نے صرف 7.98 کروڑ روپے کمائے تھے۔
یقیناً! فرح خان کی فلم 'ہیپی نیو ایئر ' سال 2015 کی سب سے کامیاب فلم رہی لیکن فلم میں ایسی کوئی خوبصورتی نہیں تھی جو رجت کپور کی فلم'آنکھوں دیکھی' کو مات دے سکتی تھی۔ 'آنکھوں دیکھی 'کے مرکزی کردار سنجے مشرہ تھے۔
'ہیپی نیو ائیر 'نے 345 کروڑ جبکہ' آنکھوں دیکھی 'نے 5 کروڑ روپے کمائے تھے۔
روہت شیٹی کی خواہش کے مطابق شاہ رخ خان اور کاجول کوایک بار پھر فلم 'دل والے ' میں ساتھ دیکھا گیا اور فلم نے صرف اسی جوڑی کی وجہ سے بے شمار پیسے بھی کمائے لیکن اس فلم میں ایسی کوئی خاص بات نہ تھی جواداکار کنو بہل کی فلم 'تتلی ' کا مقابلے کرسکتی۔
'دل والے 'نے 389 کروڑ روپے کمائے جبکہ' تتلی' صرف 1.8 کروڑ اپنے نام کرسکی۔
روہت شیٹی کی گول مال فلمیں ہمیشہ کامیاب رہیں لیکن 'گول مال3' کے برعکس' اڑان' ایک اچھی اور خوبصورت فلم تھی جو ایک باپ اور بیٹے کی کہانی پر مبنی تھی۔
'گول مال 3' نے 160 کروڑ کمائے جبکہ 'اڑان 'نے صرف 3.4 کروڑ روپے کمائے۔
ٹوپی ہیرو،ہیمیش رشمیا کی واہیت رومنٹک فلم' آپ کا سرور 'نے نیل نٹیش کی مزیدار دبیو فلم 'جوہنی غدار' کے مقابلے 4 گنا زیادہ پیسے کمائے۔
'آپ کا سرور 'نے 24 کروڑ جبکہ 'جوہنی غدار' نے 6.7 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
یقیناً فلم'راون' شاہ رخ خان کی وجہ سے بلاک بسٹر فلم رہی لیکن تعجب کی بات یہ ہے کے اتنی خوفناک فلم نے طالب علم پر مبنی خوبصورت فلم 'اسٹینلے کا ڈبہ' کے مقابلے 50 گنا زیادہ پیسے کمائے۔
'راون' نے 246 کروڑ جبکہ 'اسٹینلے کا ڈبہ' نے 5 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
توم کروز کی کاپی فلم 'بینگ بینگ' البتہ ہریتک روشن کی وجہ سے بلاک بسٹر رہیں لیکن'بینگ بینگ' انوراگ کاشپ کی مزیدار تھرلر فلم'اگلی' کا مقابلے نہیں کرسکتی۔
'بینگ بینگ 'نے 340 کروڑ جبکہ 'اگلی' نے 13.8 کروڑ روپے کمائے۔
بات کرتے ہیں جب بڑے اسٹارز کی تو اکشے کمار بھی پیچھے نہیں رہ سکتے ۔ اکشے کمار کی ٹھنڈی فلم 'ہاؤس فل3'نے 195 کروڑ روپے کمائے جبکہ اس کے مقابلے بہترین انوراگ کاشپ کی تھرلر فلم'رمن راگھو2.0' صرف 7 کروڑ روپے ہی کما سکی۔
بشکریہ: اسووپ کوپ
Comments are closed on this story.