Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ کی یہ سنگین خامی آپ کیلئے بن سکتی ہے بڑا مسئلہ

شائع 11 اکتوبر 2017 05:09pm
سائنس
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایک سافٹ ویئر انجینئرنےدعویٰ کیا ہے کہ آپ کا واٹس ایپ آن لائن اسٹیٹس  ہیکرز کو یہ جاننے کیلئے  مدد کرسکتا ہے کہ آپ کس سے بات کر رہے ہیں۔

واٹس ایپ میں اس خامی کا پتہ لگانے کے بعد ، روب ہیٹن(جو ماضی میں بھی سیکیورٹی سے متعلق دریافت کرچکے ہیں)نے خامی کو استعمال کرتے ہوئے ،چار لائن کے کوڈ کے ساتھ کروم کا ایکسٹینشن بنا لیا۔

اس کا مطلب یہ ہے کے جب آپ آف لائن ہوتے ہیں اور پھر میسج پڑھنے کیلئے دوبارہ آن لائن ہوتے ہیں توآپ لوگڈ ہوجاتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دونوں شرکاء کی جانب سے گفتگو میں آن لائن اور آف لائن ہونے کے عمل کو یہ جاننے کیلئے باہمی طور پر جوڑا جاسکتا ہے کہ دونوں شرکاء کب ایک دوسرے کو میسج کر رہے ہیں۔

ہیٹن  نے اس بات سے خبردار کیا کہ اس سے بڑے پیمانے پر ڈیٹا اکٹھا کیا جاسکتا ہے اور ثالث فریق کو اشتہاری مقاصد کیلئے بیچا جاسکتا ہے۔

مذکورہ  کوڈ تبدیل کرکے آپس میں میسج کرنے والے دو سے زائد لوگوں کو ایک ساتھ جوڑا جاسکتا ہے۔

ہیٹن، صارفین کےدن کے  پہلے اور آخری آن لائن اسٹیٹس سے یہ جان سکتے تھےوہ کب سونے گئے۔

رپورٹس کے مطابق،  واٹس ایپ سیکیورٹی محققین جب تک اس مسئلے کا حال  نہیں کرلیتی  ، صارفین ہیکرز کو اپنی جاسوسی کرنے سےنہیں روک سکتے۔

بشکریہ: ڈی نیوز منٹ