Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلمان خواتین سے شادی کرنے والے 7 ہندو بولی وڈ اداکار

شائع 10 اکتوبر 2017 06:43am

1000x1000

بولی وڈ میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے پسند کی شادی کی ہے، لیکن کچھ تو محبت میں  اس حد تک آگے بڑھ گئے ہیں کہ غیر مذہب میں ہی شادی کر ڈالی۔

یہاں آپ کو سات ایسے ہی بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہوں نے مسلمان خواتین سے شادی کی۔

٭ سنجے دت

Image result for Sanjay dutt with manyata

سنجے دت کی شریک حیات کا نام مانیاتا دت ہے، لیکن کیا ُآ جانتے ہیں ان کا اصل نام دلنواز شیخ ہے؟

٭ آدیتیا پنچولی

Image result for aditya pancholi with his wife

آدیتیا پنچولی کا شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک عرصے تک کنگنا رناوت کے ساتھ افئیر رہا ہے۔ ان کی بیگم کا نام زرینہ وہاب ہے جو خود ایک اداکارہ ہیں۔

٭ ہریتک روشن

Image result for hrithik roshan with suzanne

بولی وڈ کے ہنک ہریتک روشن نے اداکار سنجے خان کی بیٹی سوزین خان کو اپنا ہم سفر چنا تھا۔ تاہم حال ہی میں ان دونوں کے درمیا طلاق ہو چکی ہے۔

٭ اتُل اگنی ہوتری

Image result for atul agnihotri with wife

اتُل کی قسمت اس وقت چمکی جب سلمان خان کی بہن الویرا خان کا ہاتھ ان کے ہاتھ میں تھما دیا گیا۔

٭ سنیل شیٹی

Image result for sunil shetty with wife

سنیل شیٹی کی شادی ممبئ کے ایک مسلمان آرکیٹیکٹ کی بیٹی مانا قادری سے ہوئی ہے۔

٭ منوج باجپائی

Image result for manoj bajpai with wife

بولی وڈ کے اداکار اور گینگ آف وسی پور میں جان ڈالنے والے منوج باجپائی نے اداکارہ شبانہ رضا سے شادی کی ہے، جن کا اسکرین نیم نیہا ہے۔

٭ راج ببر

Image result for raj babbar with wife

ماضی کے مشہور ولن راج ببر نے نے اییک مسلم اسٹیج اداکارہ نادرہ ظہیر سے شادی کی تھی جو کمیونسٹ والدین کی تھیں۔