Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

ویرات کوہلی کوانوشکا کی کونسی عادت نہیں پسند

شائع 07 اکتوبر 2017 06:09pm
File Photo File Photo

جب ویرات کوہلی کا نام لیا جاتا  ہے تو ان کی عمدہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ انوشکا شرماکا نام بھی دماغ میں آجاتا ہے۔

مداحوں کیلئے اپنے اسٹارز سے متعلق پسند نا پسند کا جاننا ہمیشہ سے ہی دلچسپی کا سبب ہوتا ہے اور جب بات ہو کوہلی اور انوشکا جیسی جوڑی کی تو ایک دوسرے کے اندر موجود پسندیدہ اور نا پسندیدہ چیز کا تذکرہ مداحوں کیلئے واقعی بہت دلچسپ ہوجاتا ہے۔

حال ہی میں ویرات کوہلی نے  ایک انٹرویو میں بتایا کہ انوشکا میں ایسی کونسی بات ہے جو انہیں پسندنہیں۔

حال ہی میں دیوالی کے موقع پر عامر خان نے ایک انٹرویو میں  ویرات سے انوشکا کی اچھی اور بری عادات کے بارے میں پوچھا جس پر ویرات کوہلی نے کہا کہ 'یہ اچھی بات ہے کہ وہ مجھ سے مخلص ہیں اور وہ ہمیشہ میرا خیال بھی رکھتی ہیں لیکن ایک چیز جو مجھے ناپسند ہے وہ یہ کہ انوشکا ہمیشہ ہر چیز میں پانچ سے سات منٹ  دیر کردیتی ہیں۔'

آپ کو بتاتے چلے کے ویرات نے جہاں ایک شکایت کی ہے وہی انہوں نےانوشکا کی بےشمار تعریفیں بھی کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ'انوشکا نے ہمیشہ میرا ساتھ دیااور ہمارے درمیان ایک اچھا راشتہ ہے۔ ان کی وجہ سے میں پچھلے تین چار برسوں  میں مجھ میں کافی  تبدیلی آئی ہے۔'

ویروشکا  کی کہانی تو اب آپ سب ہی جانتے ہیں، امید ہے کہ ان کا یہ راشتہ مستقبل میں بھی کامیاب رہے گا۔

بشکریہ: اسٹوری پک