Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

ہیرو- ولن کی 7جوڑیوں کی تاریخی دشمنیاں

شائع 07 اکتوبر 2017 04:40pm

MV5BZDMyODU0YTgtYTE2MC00ZTA4LWE1ODktM2ZmNWFmMDM5M2JlXkEyXkFqcGdeQXVyNDAzNDk0MTQ@

ہیرو اور وِلن کا ہوناہر کہانی کیلئے ایک ضروری چیز ہوتی ہے۔

ہالی وڈ اور بولی وڈ انڈسٹری کی   تاریخ میں اگر جھانکا جائے تو کچھ مخصوص جوڑیاں ایسی ہیں  جوامر ہوچکی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی زبردست کارکردگی نے ان کے اداکیے گئے جملوں کو روزمرّہ کا استعمال بنا دیا۔

آج ہم آپ کو 7ایسے ہیرو -  ولن کی جوڑیوں  کے متعلق بتائیں گے جومداحوں کے دل پر راج کرتے ہیں۔

شرلوک  ہومز اور جم موریارٹی

14_image

شرلوک ہومز 2010 کا ایک ٹی وی شو ہے جس میں شرلوک ہومز کا کردار بینیڈکٹ اور جم موریارٹی کا کردار اینڈری اسکاٹ نے نبھایا ہے۔ اسکرین پر دونوں کی جوڑی بےحد دلچسپ  اور مشہور رہی ہے۔ شرلوک اور جم دونوں ہی  ذہین  ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ دشمنی کا کھیل کھیلنے میں لاجواب رہےہیں۔

بیٹ مین اور جوکر

2082479-batman-vs-the-joker

بیٹ مین اور جوکر کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں۔ ان  ونوں کرداروں کا تعلق دی ڈارک نائٹ سے ہے۔

بیٹ مین کا کردارکرسچئین بیل نے نبھایا تھا جب کہ جوکر کا کردار  ہیتھ لیجر نے نبھایا تھا۔ دونوں کے درمیان ہونے والی لڑائی نے فلم بینوں کو خوب متاثر کیا۔

شکتی مان اورکیلویش

bd58686b-e56f-4184-968a-bae2c39751d4

اگر آپ بچپن میں یہ ڈرامہ دیکھا کرتے تھے تو آپ کا بچپن ضرور اچھا رہا ہوگا۔

شکتی مان اور کیلویش  دو الگ کردار تھے جن کے شو میں الگ الگ کام تھے۔ بچوں میں یہ شو کافی مقبول رہا ۔

ٹھاکر اور گبرسنگھ

where-was-movie-sholay-shot

ٹھاکر اور گبر سنگھ کو کون نہیں جانتا ۔

فلم 'شعلے' کے ان  دوعظیم کرداروں نے بھارتی سنیما کو بدل دیا۔ فلم میں گبر سنگھ اور ٹھاکر درمیان ہونے والے مکالموں نے مداحوں کو آج تک اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

بھوون اور کیپٹن  رسل

MV5BZDMyODU0YTgtYTE2MC00ZTA4LWE1ODktM2ZmNWFmMDM5M2JlXkEyXkFqcGdeQXVyNDAzNDk0MTQ@

فلم 'لگان 'میں برطانوی  ظالم افسر نے بھارتی کسان کو کرکٹ میچ کیلئے چیلنج کیا  تھا۔ بھوون (عامر خان )اور کپتان رسل کے درمیان اس مقابلے نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔

رامادھیر سنگھ اور فیزل خان

MV5BNGNjNzIyNzItZDI3NC00NjVmLWFkZDEtMDg2MTcxMzM4N2JjXkEyXkFqcGdeQXVyMzUxNjAwMTg@

انوراگ  باسو کی فلم'گینگ آف واسی پور' کے ان دو کرداروں نے بھارتی سنیما کو چار چاند لگادیے۔

فلم میں رامادھیر اور فیزل خان منفی کردار میں دیکھے گئے، جہاں رامادھیر نے فیزل خان  کی تین نسلیں اجاڑ دیتا ہے وہیں بدلے میں فیزل خان  اپنے ہاتھوں سے رامادھیر کی جان لیتا ہے۔

مسٹر انڈیا اور موگیمبو

28b9d094-315a-48d9-95a3-50cd25110802

فلم کا ڈائیلاگ ' موگیمبو خوش ہوا' آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار تو ضرور سنا ہوگا۔

بھارتی  سنیما کا ماننا ہے کے مسٹر انڈیا اور موگیمبو جیسی کہانی تاریخ کی سب سے زبردست سپر ہیرو کی کہانی ہے۔