فلم پدماوتی نے دپیکا اور رنویرکو' نفسیاتی مریض 'بنا دیا
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم'پدماوتی' میں دپیکا پاڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
تینوں اداکاروں کے روپ آہستہ آہستہ منظر عام کیے گئے جسے دیکھ کر لوگوں میں دلچسپی بے حد بڑھ چکی ہے اور فلم کو دیکھنے کے لئے فلم بین مزید انتظار نہیں کر پارہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کےرنویر سنگھ جو اپنے کردار کو خود پر حاوی کرنے کیلئے مشہور ہیں وہ اس فلم میں ایک ولن 'علاؤدین' کا کردار ادا کرے گے۔
فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ دپیکا پاڈوکون دکھائیں دیں گی، جو کے 'رانی پدمنی' کا کردار نبھائیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کرداروں کا نوعیت کافی گہری ہے، فلم میں خودکشی اور دیگر سین دونوں اداکاروں کیلئے پریشان کن رہے۔
رپورٹ کے مطابق دپیکا کردار میں اتنا ڈوب گئی تھی کے انہیں ڈپریشن ہونے لگا۔
فلم میں علاؤ دین اور پدماوتی کےکرداروں کا اثر دپیکا اور رنویر پر کافی گہرہ رہا جس کی وجہ سے ان دونوں کو یہ ہدایت دی گئی کہ وہ نفسیاتی علاج کروائیں۔
یاد رہے کہ یہ دونوں اسٹارز اپنی پرفیکشن کیلئے مانے جاتے ہیں۔ دونوں اداکار فلم کی شوٹنگ تو ختم کرچکے ہیں البتہ ان کی دماغی حالت فلم کو لے کر اب تک پریشان ہے۔
اگر یہ رپورٹس سچی ہیں تو ہم اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم 'پدماوتی' ناظرین کیلئے کافی دلچسپ ہوگی۔
Comments are closed on this story.