Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمگل ٹماٹر کی بھاری مقدار پکڑ لی گئی

شائع 07 اکتوبر 2017 10:57am
File Photo File Photo

لاہور: لاہورکسٹمز کی ٹیم نے کارروائی کرکے بھارت سے لائے گئے ٹماٹروں  کی بڑی کھیپ پکڑلی،چالیس میٹرک ٹن ٹماٹروں کو ٹرکوں میں اسلام آباد سے لاہور جا رہا تھا۔

اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن لاہور کسٹمز حکام کے مطابق پکڑے گئے ٹماٹروں کی مالیت پاکستانی کرنسی میں چالیس لاکھ روپے ہے۔

حکام کے مطابق یہ ٹماٹر کشمیر ٹریڈ کی آڑ میں اسلام آباد سمگل کیا گیا۔ جہاں سے اسے لاہور لایا جا رہا تھا۔ پاکستان حکومت نے بھارتی ٹماٹر کی امپورٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

حالیہ دنوں میں ملک میں ٹماٹر کی قلت پیدا ہو گئی تھی ۔ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سکندر بوسن نے بھارت سے ٹماٹر کی درآمد پر مستقل بنیادوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ تاکہ مقامی کاشت کار کو تحفظ دیا جا سکے۔