پنجاب میں'نامعلوم افراد2 'پر پابندی عائد
فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ اورمحسن عباس حیدر کی نئی فلم'نامعلوم افراد2' پر پورے پنجاب صوبےمیں پابندی عائد کردی گئی ہے۔
'نامعلوم افراد2' ایک کامیڈی تھرلر فلم ہے، اس کی کہانی تین ایسے مزیدار کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خوابوں اور ارمانوں کو پورا کرنے کے چکر میں کیپ ٹاؤن سفر کرتے ہیں ۔ فلم میں ایک عربی شیخ کا بھی کردار ہے جو ایک سونے کے ٹوئلٹ کا مالک ہے۔
یو اے ای میں فلم پر پابندی عائدہونے کے بعد اب پنجاب فلم سینسر بورڈ نے بھی نامعلوم افراد کے فلمساز کو نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فلم کو لے کر مختلف حلقوں کی جانب سے مسلسل شکا یت سننے کو ملی ہے جس کی وجہ سےپنجاب میں فلم پر پابندی عائد کی جارہی ہے البتہ سینسر بورڈ نے فلم کے اس مخصوص حصہ کے بارے میں نہیں بتایا جس کی وجہ سے شکایات سننے کو ملیں۔
ان سارے معملات پر فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ 'اس سے پہلے ہمیں سینسر بورڈ کی طرف سے اجازت مل گئی تھی اب جب فلم ریلیز ہونے میں ایک مہینہ باقی ہے اور سینسر بورڈ کی طرف سے یہ عمل ناقابل یقین ہے، اس عمل کی وجہ سے فلم متاثر ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری ہر سال صرف دو ایسی فلم بناتی ہے جس کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو فائدہ ہوتا ہے اور اگران پر بھی یو ں پابندی عائد کردی جائیں تو فلم انڈسٹری شاید آگے نہ بھرسکے۔
رپورٹ کے مطابق ہدایت کار کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی یہ معاملہ کورٹ میں لے کر جائیں گے جس پر مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
Comments are closed on this story.