Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

سیف کی نئی فلم'شیف' دیکھنے کی 5 دلچسپ وجوہات

شائع 05 اکتوبر 2017 06:29pm

saif-ali-khan-chef-the-poster-of_d998d0a0-8e2c-11e7-b1bc-83ce932a2009

سیف علی خان کی فلم 'شیف' منفرد اور مزیدار کہانی کی وجہ سے   فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنتی جارہی ہے۔

'شیف' 2014 میں جون فیوریو کی  ہولی وڈ ہٹ فلم  'شیف' کی ری میک  ہے جو 6 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے اور مداح فلم سے پرامید ہیں۔

بتاتے چلیں کہ 'شیف' کے ہدایت کار راجا کرشنا  مینن ہیں اور فلم کی کہانی ایک تجربہ کار شیف کے گرد گھومتی ہے ۔ سیف علی خان فلم میں اپنی نوکری کوچھوڑ کر فوڈ  ٹرک بزنس کا  انتخاب کرتے ہیں۔

ہم یہاں کچھ ایسے دلچسپ حقائق بیان کریں گے جن کی وجہ سے آپ کو یہ فلم دیکھنا چاہیے۔

فلم دیکھنے کی سب سے پہلی وجہ خود  سیف علی خان ہیں۔   سیف  کا شمار بڑے اسٹارز میں ہوتا ہے لیکن کچھ   عرصے  سے ناظرین کو ان کی کوئی ہٹ فلم دیکھنے کو نہیں مل سکی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سیف  نے اس سے پہلے فلم'رنگون' میں بطور پروڈیوسر کام کیا تھا لیکن وہ بھی بدقسمتی سے ناکام رہی ، لیکن  اس  فلم سے لگتا ہے کہ سیف  ایک بار پھر ناظرین کا دل جیتنے میں کامیاب رہیں گے۔


 

فلم کی دوسری  خاص بات یہ ہے کہ یہ   ایک باپ اور بیٹے کے رشتہ پر مبنی کہانی  ہے ۔ انڈسٹری میں اس سے پہلے بھی باپ اور بیٹے کے رشتہ پر کئی  فلمیں بن چکی ہیں البتہ ایک شیف کی کہانی بولی وڈ میں بہت کم دکھائی دیتی ہے۔


 

تیسری وجہ یہ ہے کہ کئی سالوں سے  سیف  کو باپ کے کردار میں نہیں دیکھا گیا اور مداحوں کیلئے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ 47 سالہ اداکار کو ایک بار پھر  اس دلچسپ کردار میں دیکھ سکیں۔ فلم میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ٹرک بزنس چلائیں گے اور ان کے نئے انداز سے ناظرین ضرورمتاثر ہوں گے۔


 

'شیف' میں  ساؤتھ انڈین اداکارہ پدماپریاایک ڈانسر کا کردار نبھائیں گی ،   صرف یہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ لیجنڈری  کامیڈین رسل پیٹر اور  موسیقار راگہو ڈکشٹ بھی نظر آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق   کرینہ کپور بھی اس فلم میں مہمان کردار میں نظر آئیں گی۔


 

اگر آپ بے تکی فلم'جڑواں ' دیکھ کر مایوس ہیں تو 'شیف' کی  دلچسپ کہانی  آپ کا بولی وڈ پر اعتماد دوبارہ بحال کر دے گی۔

بشکریہ: انڈین ایکسپریس