Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

کیاآپ کو معلوم ہے کہ ٹریڈمل کس مقصد کے لئے ایجاد کی گئی تھی؟

شائع 05 اکتوبر 2017 04:08pm

12

آج کل لوگ بہت شوق سے ٹریڈ مل استعمال کرتے ہیں اور اس کے استعمال کا  مقصد وزن کم کرنے کے ساتھ اپنے آپ کو چاک وچوبند اور خوبصورت بنانا ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا اصل مقصد کیا تھا؟

برطانیہ  کے سر ولیم کیوبِٹ  نے 1818 میں ٹریڈ مل ایجاد کی تھی  ، جس کے بعد اس مشین کا نام  ٹریڈ وِیل رکھا گیا۔

اس کااصل مقصد قیدیوں سے بھاری اور مشقت والا کام لینا تھا۔قیدی ٹریڈ وِیل پر قدم رکھتے اور اوپر چڑھتے تھے۔

جس کے سبب اناج  پِستا تھا اورکنویں سے پانی نکالا جاتا تھا۔

8878060b596bf066ead2861fae6e9a11

برطانیہ  میں 44 قیدیوں سےسخت مشقت  کرانے کیلئے اس مشین استعمال کیا گیاتھا۔

مشہورِ زمانہ آئرش مصنف آسکر وائلڈ کو بھی اپنی قید کے دوران اس سخت مشقت سے گزرنا کرنا پڑا تھا۔

Untitled-3

نیویارک کے باہر ایک جیل بیلیویو پینی ٹینشئری میں قیدیوں کو روزانہ 10 گھنٹے، ان ملوں پر گزارنے پڑتے تھےاور لوگوں کو انہیں دیکھنے اور ان کا تمسخر ارانے کی اجازت بھی تھی۔

بالآخر ٹریڈ ویل کو قیدیوں کیلئے نہایت ظالمانہ  سزا قرار دےدیا گیا۔اور اس کے زریعے قیدیوں پر تشدد اختتام کو پہنچا۔

آپ کو بتاتے چلے کے پہلی بار ٹریڈ میل کے پیٹنٹ کا ورزش کیلئے استعمال 1913 میں ملتا ہے۔

جس چیز کی شروعات لوگوں پر تشدد کرنے سے ہوئی آج لوگ اپنی خواہش سے اس کا استعمال کرتے ہیں۔

بشکریہ:سائنس انسائڈر