ٹوتھ پیسٹ کے 9 حیرت انگیز استعمال
کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صفائی کے علاوہ گھر کے دوسرے کاموں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ٹوتھ پیسٹ کے کچھ فائدہ البتہ عجیب لگ سکتے ہیں لیکن یہ اپنا کام بخوبی انجام دیتا ہےاور اگر یقین نہ آئے تو ٹوتھ پیسٹ کا استعمال ان مندرجہ ذیل چیزوں پر کرکےخود دیکھ سکتے ہیں۔
چاندی
چاندی کے زیور جن کا رنگ دھل گیا ہو، ان کو پھر سےچمک دار بنانے کیلئے تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ کافی ہے۔
ہیڈ لائٹس
ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے آپ گاڑی کی ہیڈ لائٹس بھی صاف کرسکتے ہیں۔
پیانو
پیانو پر بعض اوقات دھول لگ جاتی ہے یا پھر اس پر ہاتھوں کے نشان لگ جاتے ہیں، اسے صاف رکھنے کے لئے گیلے کپڑے کے ساتھ تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لیں اوراحتیاط سے پیانو کیز کو صاف کریں۔
جوتے
سفید تلے والےجوتوں کو صاف کرنے کیلئے بھی ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
لکڑی
لکڑی کی سطح پر لگے دھبوں کو چند منٹوں میں صاف کرنے کے لئےتھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ کافی ہے۔
کپڑے
بعض اوقات کپڑوں پر لپ اسٹک اور کھانے کی اشیاء کے داغ لگ جاتے ہیں جو کہ شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔ایسے میں ذرا سا ٹوتھ پیسٹ کپڑوں پر لگے دھبوں پر مل لیں اور چند منٹوں کے بعد اسے دھو لیں۔
نوٹ: یاد رکھیں رنگین کپڑوں پر سفید ٹوتھ پیسٹ استعمال نہ کریں۔
استری
استری کو صاف کرنے کے لئے بھی ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سمارٹ فون کی سکرین
اگرآپ کے سمارٹ فون کی سکرین پر نشان پڑ چکے ہیں توایک کپڑے پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لیں اور احتیاط سے سکرین پر ملیں اور اسے سوکھنے کیلئے رکھ دیں۔ جلد ہی سکرین پر پڑے سکریچ غائب ہوجائیں گے۔
ناخن
ٹوتھ پیسٹ آپ کے ناخنوں کو بھی صاف کرسکتا ہے۔ صرف تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لیں اور اسے ناخنوں پر لگالیں جس کے بعد اسے کچھ دیر چھوڑ کر ہاتھ دھو لیں۔
بشکریہ: برائٹ سائڈ
Comments are closed on this story.