Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

وہ 7 بالی وڈ سلیبریٹی جن کی شادی کم عمر میں ہوگئی

شائع 04 اکتوبر 2017 06:19pm

amir

آج کل کوئی بھی بالی وڈ اسٹار جب  اپنے ساتھی کا فیصلہ لیتا ہے تو  وہ خبر حیران کن معلوم ہوتی ہے لیکن تاریخ میں کچھ ایسے بالی وڈ سلیبریٹی موجود ہے جنہوں نے شادی کا فیصلہ کم عمر میں ہی کرلیا جن میں سے کچھ  اسٹارز کی شادی کامیاب نہیں رہ سکی جس کے نتیجے میں یا تو انہوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا یا پھر دوسری شادی کرلی۔

آج ہم آپ کو   انہی چند سلیبرٹی کے نام بتائیں گے جنہوں نے  کم عمر میں ہی شادی کرلی۔

کنیکا کپور

kanika kapoor

کنیکا کپور نے 18 سال کی عمر میں ایک این آر آئی  بزنس مین راج چندوک سے شادی کرلی تھی۔

آشا بھوسلے

asha

مشہور گلوکار آشا بھوسلے نے 16 سال کی عمر میں گن پت راؤ بھوسلے سے شادی کی تھی۔

عامر خان

amir

آج کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے 21 سال کی عمر میں رینا دتا سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔

سنودی چوہان

sunidhi

گلوکارسنودی چوہان نے 18 سال کی عمر میں ہدایت کار اور کوریوگرافر بوبی خان  سے شادی کی تھی جو صرف ایک سال ہی چل سکی۔

بھاگیہ شری

bhagya

بولی وڈاداکارہ بھاگیہ شری نےسال 1990 میں ہمالیہ دسانی سے شادی کی تھی، شادی کے وقت ان کی عمر صرف21 سال تھی۔

ڈمپل کپاڈیا

dimple kapadia

اداکارہ ڈمپل نے صرف 16 سال کی عمر میں مشہور اداکار راجیش کھنہ سے شادی کی تھی۔

سیف علی خان

saif ali

سیف علی خان نے 1991 میں پہلی بار امریتہ سنگھ سے شادی کی تھی۔ شادی کے وقت ان کی عمر صرف 21 سال تھی۔

بشکریہ: فلمی گیان