Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

چودہ حیران کن سائنسی حقائق جن سے آپ اب تک ناواقف تھے

شائع 03 اکتوبر 2017 04:50pm

16318060-14945860-like-label-1506597383-0-1506597508-0-1506614112-1506614119-650-1-1506614119-650-0136a028bf-1507035529

آج کی جدید دنیا  اپنے اندر معلومات کا ذخیر خزانہ رکھتی ہے اور انسان  دن رات پڑھ کر بھی سب کچھ نہیں جان سکتا۔

ہم یہاں  آپ کے ساتھ کچھ  ایسے سائنسی حقائق شیئر کریں گے جن سے شاید آپ اب تک ناواقف رہے ہوں گے۔

لال بیگ اپنے سر کے بغیر  ہفتوں زندہ رہ سکتے ہیں جب تک وہ  بھوک سے نہ مرجائیں۔

اوسطاً ہر ہفتہ لوگ ورزش کے برعکس ٹوائلٹ  میں زیادہ وقت  خرچ کرتے ہیں، تحقیق کے مطابق  لوگ اپنی زندگی  کے 1.4 سال ٹوائلٹ  میں  گزر دیتے ہیں۔

دنیا میں شارک مچھلیوں کی نسبت وینڈنگ مشینیں ہر سال زیادہ انسانی جانیں لے لیتی ہیں۔

ہوائی جہاز کا کھانا ہمیں اس لئے پسند نہیں آتا کیونکہ ہوائی جہاز میں بیٹھتے  وقت    کم بلڈ پریشر اور  سوکھے پن   کی وجہ سے ذائقہ کا احساس  تبدیل  ہونے لگتا ہے۔

اوسطاً ایک چار-  سالہ بچہ دن میں 400 سوالات پوچھتا ہے۔

انسان کا 50 فیصد ڈی این اے کیلوں سے مشابہ ہیں۔

دنیا کی تمام چونٹیوں کاوزن  دنیا کے تمام انسانوں کے وزن کے برابر ہے۔

ایک شخص کے لاٹری جیتنے سے زیادہ امکانات اس کے وزیر اعظم بننے کے ہوتے  ہیں۔

دنیا کے 90 فیصد لوگ   شمالی ہیمس فئیر میں آباد ہیں۔

فیس بک کے انجینئر  ابتدا میں  لائیک بٹن کو 'اوسم' بٹن  سے تبدیل کرنا چاہتے تھے۔

بشکریہ: برائٹ سائد