دل بند ہوجانے کے بعد بچ جانے والی معصوم بچی
دل کی دھڑکن رک جانے کے بعداپنی زندگی کیلئے لڑتی ایک سات سالہ بچی کوما سے باہر آگئی ہے۔ اس کی یہ حالت ایک خطرناک کار حادثے کے سبب ہوئی جس میں اس کے والد کی موت واقع ہو گئی۔
حادثے کے سبب نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی نِروانا بیڈمین کا ٹخنہ، دونوں رانوں کی ہڈیاں اور دیگر ہڈیاں فریکچر ہوگئیں تھیں۔
بچی نے ایک آنکھ کی بینائی بھی کھو دی تھی اور اس کی کھوپڑی میں دراڑ پڑ گئی تھی۔
لیکن تمام تر صورتحال کے باوجود بہادر لڑکی واپس ہوش میں آگئی ہے جس کے بعد اسے صحت یابی کے لمبے سفر سے گزرنا ہے۔
گزشتہ ماہ کی دو تاریخ کو بچی اپنے والد کے ساتھ ہائی وے پر سفر کر رہی تھی۔جہاں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
بچی کےوالد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور چھ لوگوں کو ،بشمول اس بچی کے، اسپتال منتقل کردیا گیا۔بچی کو دل بند ہوجانے کے سبب ایئر کرافٹ کے زریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس کی والدہ نِکول بیڈمین کا کہناتھا کہ جب چھ گھنٹے کی دماغ کی سرجری سے قبل اُسے پانچ منٹ کیلئے دیکھا تو ڈاکٹروں کا ان سے کہنا تھا کہ برے کیلئے تیار رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ان تمام ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں سے ملی۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ شاید وہ زندہ نہ بچے۔
Daily mail بشکریہ
Comments are closed on this story.