Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

اسمارٹ فون کی بیٹری ٹائم بڑھانے کے 10 طریقے

اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2017 09:45am

Low-Battery

دورِ حاضر میں ٹیکنالوجی  میں جس قدر جددت آتی جا رہی ہے، ٹھیک اسی طرح اس کو استعمال کرنے والے اب اتنے زیادہ عادی ہو گئے ہیں کہ ہر گیڈجیٹ کو اپنی ضرورت بنا چکے ہیں۔

اسمارٹ فون کاشمار سب سے زیادہ استعمال ہونے والے گیڈجیٹ میں ہوتا ہے جو اب ہر دوسرے شخص کی ضرورت بن چکا ہے کیونکہ ساری دنیا اس میں سما چکی ہے ، لیکن اچھا اسمارٹ فون اور ساتھ ہی بیٹری کی اچھی لائف ہر ایک کی ڈیمانڈ ہے  جو آج کل ہر کسی کو سب سے بڑا مسئلہ لگتا ہے۔

اسی مسئلے کو حل کرنے کے لئے ہم آپ کو 10 آسان طریقے بتانے جارہے ہیں

چارجنگ پورٹ

ہمیشہ یاد رکھیں فون کو صاف کرنا بہت ضروری ہے۔  نہ صرف اسکرین صاف کرنی چاہیے بلکہ  فون کا چارجنگ پورٹ بھی صاف رکھیں کیونکہ  جب ہم فون جیب میں رکھتے ہیں تو دھول مٹی فون کے چارجنگ پورٹ میں لگ جاتی ہے

چارجنگ پورٹ کو صاف کرنے کیلئے ٹوٹ پک یا  کاٹن بَٹ کا  استعمال کیا جا سکتا ہے

برائٹ وال پیپر کا استعمال

بیٹری زیادہ گرنے کی اہم وجہ برائٹ وال پیپر کا استعمال کرنا ہے، جس سے بیٹری تیزی سے گرتی ہے اور ضرورت کے وقت  فون ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔ سفید اور کالے رنگ کا وال پیپر استعمال کرنے سے بیٹری ٹائم کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

ہمیشہ فون ہاتھ میں رکھنا

ہمیشہ فون ہاتھ میں رکھنے سے گریز کریں کیونکہ جب آپ باہر ہوتے ہیں اور موسم گرم ہوتا ہے تو ذیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے اسمارٹ فون گرم ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے بیٹری کمزور  ہونے لگتی ہے۔

آٹو روٹیٹ  اسکرین فیچر کھلا رکھنا

آٹو روٹیٹ اسکرین  کا فیچر اس وقت تک استعمال نہ کریں جب تک  اس کی ضرورت پیش نا آئے، کیونکہ اسکرین کی روٹیشن کے پیچھے ایک  مخصوص  سینسر 'ایکسلیرومیٹر' ہوتا ہے جو کام کرنے کے لئے فون بیٹری زیادہ استعمال کرتا ہے۔

بیک گراؤنڈ پروگرامز

جب آپ فون میں سوشل ایپ دیکھنے کے لئے کھولتے ہیں تو انہیں بند کرنا بھول جاتے ہیں  جبکہ آپ اس بات سے لاعلم ہوتے ہیں کہ وہ آپ کے فون میں چل رہے ہوتے ہیں اور بیٹری کا زیادہ استعمال جاری رہتا ہے۔

اسی لئے یاد رکھے کے تمام سوشل ایپ ونڈوز  بند رکھا کریں

فون کی برائٹنیس زیادہ رکھنا

جب آپ گھر کے اندر ہو تو کوشش کریں کہ فون کی اسکرین برائٹنس 30 سے 40 فیصد کم رکھیں۔ اتنی برائٹنس فون اسکرین پر تمام چیزیں دیکھنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔ اس عمل سے بیٹری کم استعمال ہوگی۔

وائبریٹ  موڈ

وائبریٹ فنکشن  بیٹری استعمال کرنے میں ایک اہم حصہ رکھتا ہے۔ کوشش کریں  استعمال ضرورت کے تحت  ہی کریں۔

جی پی ایس ، بلوٹوتھ اور وائی فائی

جی پی ایس ، بلوٹوتھ اور وائی فائی  بہت جلدی  فون کی بیٹری ختم کردیتا ہے اسی لئے اسے بند رکھنے میں ہی آپ  کی بیٹری کو لمبا ٹاک ٹائم دے سکتی ہے۔

بشکریہ: برائٹ سائڈ