Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی لیونی نے ایکتا کپور کا دل توڑ دیا

شائع 25 ستمبر 2017 06:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

راگنی ایم ایم ایس 2 میں آئٹم نمبر کرنے کے بعد سنی لیونی نے بولی وڈ کی ڈانس پلےلسٹ میں مستقل جگہ بنا لی ہے۔

ایکتا کپور راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز کی ویب سیریز لانچ کر رہی ہیں۔ خبریں تھیں کہ سنی لیونی اس سیریز کا کسی نہ کسی طرح حصہ ہوب گی۔ یا تو پروموشنز کے زریعے یا کیمیو کےزریعے۔

ایکتا، سنی کو واقعی پروموشنل سرگرمیوں کا حصہ بنانا چاہتی تھیں۔ لیکن سنی دیگر معاملات کی وجہ سے ایسا کرنے سے قاصر رہیں۔

قریبی ذرائع کے مطابق 'سنی کے فیصلے سے ایکتا غصے میں ہیں۔ راگنی ایم ایم ایس 2 سنی لیونی کے کیریئر کی اہم کامیابی ہے۔ انہیں اس پروجیکٹ کو لے کر ایکتا کا خیال کرنا چاہیئے تھا۔'

جس کے جواب میں سنی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی کو راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز کو پروموٹ کر کے بہت خوشی ہوتی لیکن بدقسمتی سے وہ ان تاریخوں میں دستیاب نہیں ہیں۔ ایکتا کی ٹیم اس بات کو سمجھتی ہے۔ ان کے درمیان کوئی تلخی نہیں ہے۔'

Filmfare.com بشکریہ