Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی پینا آپ کی جان کیلئے خطرہ ہے

شائع 25 ستمبر 2017 01:15pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہر کوئی جانتا ہے کہ پانی ، پینے والی چیزوں میں سب سےزیادہ صحت مند چیز ہے۔ لیکن سائنس بتاتی ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی پینا شاید آپ کے اور ماحولیات کیلئے درست نہ ہو۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں پالاسٹک کی بوتل سے پانی پینے کے کیا کیا مضر اثرات ہوسکتے ہیں۔

پلاسٹک کی بوتلیں آپ کے پانی میں نقصان دہ کیمیکلز چھوڑ سکتی ہیں

جب آپ پلاسٹک کی بوتلوں کو گرمی میں رکھتے ہیں جیسےگرم کاریا ڈِش واشر یا مائیکروویو تو پلاسٹک کی بیرونی سطحیں  ٹوٹ کر بائیسفینول اے یا بائیسفینول ایس نامی کیمیکل خارج کرسکتی ہیں۔جو آپ کے پانی کو آلودہ کر کے آپ میں دیر پا بیماریوں جیسے کہ دمہ، ذیابیطس اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

پلاسٹک کیمیکلز آپ کیلئے امراضِ قلب اور دیگر مسائل کے خطرات بڑھا سکتے ہیں

پلاسٹک بوتلوں کو دوبارہ بھرنے سے آپ میں نقصان دہ بیکٹیریا آسکتے ہیں

پلاسٹک کی بوتلیں مستقل استعمال سے ٹوٹ جاتی ہیں۔ بوتلوں میں پڑی چھوٹی چھوٹی دراڑوں میں بیکٹیریا جگہ بنا سکتے ہیں۔

یہ ماحولیا ت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں

زیادہ تر پلاسٹک کی بوتلیں دوبارہ استعمال ہوسکتی ہیں لیکن ایک فیصد سے بھی کم پلاسٹک ایک بار سے زیادہ ری سائیکل ہوتا ہے، زیادہ تر پلاسٹک کچرے کی نذر ہوجاتا ہے۔

پانی کی ڈسپوز ایبل بوتلیں مہنگی ہوتی ہیں

دوبارہ قابلِ استعمال بوتلوں میں نل کا پانی بھرنے سے آپ پر کارسینوجنز حملہ آور ہوسکتے ہیں

MSN بشکریہ