Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

یہ 7 علامتیں بتاتی ہیں کہ آپ کے جسم کو مدد کی شدید ضرورت ہے

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 07:14pm

ہمارے جسم کو قدرت نے ایک پرفیکٹ مکینزم کے تحت تخلیق دیا ہے جس کے پرفیکٹ ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ اس میں ایک ہی وقت میں بے شمار مختلف عوامل ایک ساتھ اپنے کام کی انجام دہی کررہے ہوتے ہیں۔

تاہم بعض اوقات ہمارے جسم میں کچھ ایسی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ ہمارے جسم کو مدد کی شدید ضرورت ہے لیکن پھر بھی ہم ان کو نظر انداز کررہے ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ جسم کے کسی بھی حصے میں رونما ہونے والی ان علامات کو قطعاً نظر انداز نہ کریں اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

انسومنیا، چڑچڑا پن اور ٹانگوں میں کھنچاؤ

8 Signs That Your Body Is Crying for Help

اگر آپ کے جسم میں بھی ایسی کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے تو آپ کے جسم کو پوٹاشیم اور میگنیشیم کی شدید ضرورت ہے۔ ان کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ٹماٹر، کینو، کیلے اور پالک کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو اپنی روزانہ کی ڈائٹ میں شامل کرلیں۔

خشک جلد

8 Signs That Your Body Is Crying for Help

جلد کا خشک ہونا جسم میں وٹامن ای کی کمی کو ظاہر کرتا ہے اس کمی کو دور کرنے کے لئے آپ کو زیادہ سے زیادہ سبزیاں، تیل، میوے اور مچھلی کا استعمال کرنا چاہیئے۔

اچانک کسی میٹھی چیز کی چاہ

8 Signs That Your Body Is Crying for Help

اگر آپ کا دل اچانک کوئی میٹھی چیز کھانے کو کرے تو اس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ آپ اسٹریس، ڈپریشن یا تھکن کا شکار ہیں ایسے میں آپ کے جسم کو فوری گلکوز کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن ایسے میں آپ شہد یا براؤن چاکلیٹ چکھ لیں ورنہ باقی چیزیں تو وزن بڑھنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

اچانک برف کھانے کی چاہ

8 Signs That Your Body Is Crying for Help

اگر آپ کو ایسا محسوس ہو کہ آپ کا دل برف کھانے کو چاہ رہا ہے تو آپ خون کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں ایسے میں آئرن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں جیسے بیف، انڈے اور مولسکس۔اس کے علاوہ ڈاکٹر سے بھی مشاورت کریں۔

مسوڑوں سے خون آنا

8 Signs That Your Body Is Crying for Help

        جب آپ برش کریں اور مسوڑوں سے خون آنے کی شکایت پیش آئے تو یہ وٹامن سی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایسے میں رس دار پھل، پالک، ٹماٹر اور گوبھی کا استعمال کریں۔

بالوں اور ناخنوں کا خراب ہونا

8 Signs That Your Body Is Crying for Help

اگر آپ کے بال اور ناخنوں پر نشانات یا کمزوری آرہی ہوتو یہ وٹامن بی کی کمی کا اظہار کرتا ہے ایسے میں دودھ اور مشرومز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

آنکھوں کے ڈیلے کے گرد سرکلز

8 Signs That Your Body Is Crying for Help

یہ سرکلز عموماً پچاس سال سے زائد عمر کے لوگوں کی آنکھوں میں پائے جاتے ہیں لیکن اگر یہ کسی نوجوان فرد کے نمودار ہوجائیں تو یہ کولیسٹرول کے اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایسے آپ کو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔

Thanks to brightside