Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب میں عائد 5 دلچسپ پابندیاں

شائع 22 ستمبر 2017 03:45pm

561b514f2be00

حال ہی میں سعودی عرب نے واٹس ایپ اور دوسری کمیونیکیشن ایپس  پر پابندی اٹھا لی ہے لیکن کیا آ پ جانتے ہیں کہ یہاں  کچھ ایسی چیزوں پر اب بھی پابندی عائد ہے جس کا سن کر آپ یقیناً حیران ہو جائیں گے۔

ہیری پورٹر

562a20f9e9305

اطلاعات کے مطابق،   سعودی عرب میں مشہور زمانہ ہیری پورٹر پر پابندی عائد ہے کیونکہ   علما کی نظر میں ہیری پورٹر کی کتابوں اور فلموں میں شیطانی قسم کے کردار موجود ہیں۔

پوکی مون

pokemon-go-update-000

پوکی مون   ایک مشہور کارٹون سیریز ہے جس پر گیمز اور کارڈز بھی دستیاب ہیں۔لیکن سعودی عرب نے جوا پھیلنے کے خدشےکے  پیش نظر پوکو مون کے کارڈز اور گیمز بند کر رکھے ہیں۔

ویلنٹائن ڈے

lots-of-red-hearts-happy-valentines-day_800x480

اسلامی  روایات  کے خلاف  قرار پانے والا  یہ تہوار سعودی عرب میں ممنوع ہے ۔

بین الاقوامی ناموں پر پابندی

سعودی عرب  میں ایلس اور لنڈا سمیت  50 دیگر ناموں پر مذہبی وجوہات  کی بنا پر پابندی عائد ہے۔

سینما گھر

52543aaa1259c

سعودی عرب نے غیر اخلاقی   فلمیں   دکھا ئی دینے کے خدشے کے پیش نظر  سنیما گھروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔

بشکریہ انٹرنیشنل بزنس ٹائمز