وہ 12 حیران کن گھر جن کے بارے آپ ضرور جاننا چاہیں گے
دنیا میں کئی ایسے گھر موجود ہیں جو اپنے ڈیزائن کی وجہ سے بہت مشہو ر ہیں۔
ہم آپ کو ایسے ہی کچھ گھروں کی تصاویر دکھائیں گے جنہیں دیکھ کر آپ یقیناً حیران رہ جائیں گے۔
سی شیل ہاؤس
میکسیکو میں واقع یہ خوبصورت مکان اپنے آرٹ کی وجہ سے مشہور ہے۔اس کی دیواریں رنگوں سے بھری ہوئی ہیں۔
ببل ہاؤس
فیشن ڈیزائنر پیری کارڈن اس ببل ہاؤس کے مالک ہیں۔ اس گھر میں تین سوئمنگ پول ہیں اور یہاں سے بحیرہ روم کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
سکیٹ بورڈد ہاؤس
ورلڈ چمپئن سکیٹر اس نایاب گھرکے مالک ہیں۔اس گھر کے باہر اور اندر،یہاں تک کہ فرنیچر پر بھی سکیٹنگ کی جاسکتی ہے۔
کنورٹڈ چرچ ہاؤس
نیڈر لینڈ میں واقع یہ گھر 1870 میں ایک کیتھولک چرچ تھا جسےبعد میں ایک خوبصورت مکان کی شکل دے دی گئی۔
فلنٹ سٹون ہاؤس
ڈک کلرک کا یہ گھربالکل فلنڈ پتھر کی طرح معلوم ہوتا ہے ۔یہ ایک کمرے اور دو باتھ رومز پر مشتمل ہے۔فلنٹ سٹون ہاؤس دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پورا گھر صرف پتھر سے ہی بنا ہو۔
گلاس ہاؤس
جاپان میں واقع اس گھر کے باہر اور اندر دیواریں گلاس کی بنی ہوئی ہیں۔ پورے گھر میں صرف ایک واش روم ایسی جگہ ہے جو گلاس کی نہیں بنی ہوئی۔
شو ہاؤس
فلپائن کی سڑک پر بنا یہ گھر کافی بار تبدیل کیا جا چکا ہے، البتہ یہ گھر سیاحوں کیلئے کھلا ہے۔
ٹی پوٹ ہاؤس
1922 میں تعمیر کیے جانے والا یہ گھر اب زیر استعمال تونہیں لیکن لوگ اب بھی اس گھر کو دیکھ کر بے حد متاثر ہوتے ہیں۔
مشروم ہاؤس
آپ مانیں یہ نہ مانیں آر کیٹکچر ٹیری براؤن کے خریدنے سے پہلے یہ گھر کافی عام سا معلوم ہوتا تھا لیکن اس کے بعد ٹیری نے اپنے 15 طالب علموں کے ساتھ اس عام گھرکو ایک انوکھا انداز دے دیا۔
ونچسٹر مسٹری ہاؤس
اس ہاؤس کی خاصیت یہ ہے کہ دروازے کے فوراً بعد سیڑھیاں اور پھر چھت آتی ہے۔ اس کے علاوہ گھر میں اور کچھ نہیں۔ یہ گھر سیاحوں کیلئے کھلا رہتا ہے اور بطور ثقافت کافی مشہور ہے۔
ورٹیگینوس کلف ہاؤس
چٹان پر لٹکا یہ گھر اپنے ڈیزائن کی وجہ سے بے حد مشہور ہے ۔ گھر کی تین سائڈز سے سمندر کا نظارہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ گھر کی چھت چٹان کی زمین پر ہے تاکہ لوگ آرام سے گھر کے اندر داخل ہوسکے۔
اپ سائڈ – ڈاؤن ہاؤس
جی ہاں یہ گھر حقیقت اور جرمنی میں واقع ہے۔
بشکریہ: برائٹ سائڈ
Comments are closed on this story.