Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

جھوٹ بولنا آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے: تحقیق

شائع 21 ستمبر 2017 06:30pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

متعددتحقیق بتاتی ہیں کہ جھوٹ بولنا آپ کی صحت کیلئے برا ہے،چاہے وہ اچھے کیلئے ہو یا نہیں۔

محققین کو معلوم ہوا ہے کہ لوگ عموماً سفید جھوٹ بولتے ہیں تاکہ اپنے عزیزوں کے جذبات کو مجروح ہونے سے بچا سکیں۔

لیکن چاہے وجہ جو بھی ہو، نتائج بتاتے ہیں کہ جھوٹ بولنا کسی کی بھی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف سان  ڈیاگو ایموشن لیب کے محققین نے تحقیق کی جو 2012میں کی گئی تحقیق پر مبنی تھی، جس میں معلوم ہوا تھا کہ ایمانداری بھی ہمیں خوش کرتی ہے۔

محققین نے مثبت جھوٹ پر نظر ڈالی اور اس بات کو دیکھا کہ وہ کیسے روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

ان کی پہلی تحقیق نے تجزیہ کیا کہ کب لوگ سفید جھوٹ بولتے ہیں اور جس سے جھوٹ بولا جا رہا ہوتا ہے ان کے ساتھ ہمدردی کی سطحیں کیا ہوتی ہیں۔

انہیں معلوم ہوا کہ جب کسی سے سفید جھوٹ بولا جاتا ہے تو ان کی جانب ہمدردی بڑھ جاتی ہے۔

ہمدردی کا ایک تعلق کسی کو تکلیف سے بچانے کی ایک کوشش بھی ہوتا ہے۔ جو ایمانداری کی صورت میں تکلیف پہنچانے کا سبب ہوسکتا ہے۔

لیکن تکلیف سے بچانے کی یہ کوشش دراصل خوشیوں کی راہ میں رکاوٹ ہوسکتی ہیں۔

محققین کو معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو اپنے عزیزوں کے ساتھ ایماندار ہوتے ہیں وہ اپنی زندگیوں میں خوش ہوتے ہیں۔

Daily mail بشکریہ