Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا مچھلی کھانے کے بعد دودھ پی سکتے ہیں؟

شائع 21 ستمبر 2017 05:14pm

Drinking-Milk-With-Fish-Is-Harmful-of-Not-Theglobepress

کہا جاتا ہے کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہیےا ور ہم اصل وجہ جانے بغیر اس پر یقین بھی کر لیتے ہیں۔

لیکن آج کل سائنس کا دور ہے اور ہمیں ہر مفروضے کو سائنسی بنیادوں پر ضرور پرکھنا چاہیئے۔

ہم آپ کو اس  مفروضے کے  تین پہلو  بتائیں گے۔

آیوروید کا نظریہ

آیوروید کے مطابق ، مچھلی  ایک نان ویجیٹیرئن  خوراک ، جبکہ  دودھ ایک انیمل پروڈکٹ ہے جو سبزی خور  کی قسم میں آتا ہےاسی لئےیہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔

آیورویدکے مطابق،  مچھلی اور دودھ دونوں کے استعمال سے  جسم میں ایک کیمیکل  ری ایکشن پیدا ہوتا ہے جو خون کے ذریعے  جلد کی ایک بیماری 'لیوکوڈرما' کا باعث بنتا ہے۔

اس کے علاوہ جہاں دودھ ایک ٹھنڈی غذا ہے، وہی مچھلی گرم غذا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں   بہت سی الرجیز  پیدا ہو سکتی ہیں۔

سائنسی نظریہ

سائنس نے ابھی تک آیوروید نظریے کی تصدیق نہیں کی۔ کئی جگہوں پر  دہی، مچھلی اور دودھ کو  مجموعی طور پر خوراک کا حصہ بنایا جاتا ہے اور کچھ نیوٹریشن کا تو ماننا ہے کہ یہ خوراک ایک ساتھ لینے سے دل اور دماغ کی بہت سی بیماری ختم کی جاسکتی ہیں۔

قوت مدافعت کا نظریہ

اگر آپ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پیتے ہیں تو اس کا مطلب  آپ ایک وقت میں پروٹین سے بھرپور دو غذا لے رہے ہیں ،جسے ہضم کرنے کے لئے دو قسم کے ڈائجسٹف جوس کی ضرورت ہوتی ہے اور نتیجے میں خوراک کو ہضم کرنےمیں تکلیف ہوتی ہے جو قوت مدافعت کیلئے برے اثرات  پیدا کرتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کیلئے ہے۔ آپ اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے ماہرین غذا  یا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

 

بشکریہ:  ٹائمز اف انڈیا