Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

یہ 10 چیزیں غلطی سے بھی گوگل پر سرچ نہ کریں

شائع 21 ستمبر 2017 09:19am

gg

زیادہ تر معاملات میں گوگل ہمارے لئے بہت کارآمد اور مددگار ثابت ہوتا ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جنہیں سرچ کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ آج ہم آپ کو وہ دس چیزیں بتانے جارہے ہیں جنہیں کبھی بھی گوگل پر سرچ نہیں کرنا چاہیئے۔

1.Your Symptoms

1

سب سے پہلے بات کرلی جائے صحت کے مسائل پر بہت ساری ویب سائٹس اس نام کو لے کر ایسا ایسا مواد ڈال دیتی ہیں جو یہ سرچ کرنے سے دل خراب کردے۔ اسی لئے کبھی بھی آپ کو صحت کے مسائل درپیش ہوں تو ڈاکٹر گوگل کے بجائے اصلی ڈاکٹر سے رابطہ کرین۔

2.Anything Criminal

2

اگر آپ گوگل پر کسی بھی مجرمانہ چیز کے بارے میں سرچ کریں گے تو یہ بہت ہی حساس معاملہ ہے۔ جیسے اگر آپ نے سرچ کیا 'بم کیسے بنایا جاتا ہے' یا اس طرح کا کچھ بھی۔ اس سے آپ کا آئی ٹی ڈیٹابیس ریکارڈ آگے تک چلا جاتا ہے جو بلاشبہ آپ کو کسی مصیبت میں ڈال سکتا ہے۔

3.Cancer

3

کینسر ایک انتہائی موذی مرض ہے اور انٹرنیٹ کی دنیا میں اس سے جڑا مواد انتہائی خطرناک ہوتا ہے اسی لئے کبھی بھی اس لفظ کو بھی سرچ نہ کریں کیونکہ اس سے آپ اچھا محسوس نہیں کریں گے۔

4.Bedbug infestation

4

ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ کھٹمل یا اس طرح کے دیگر کیڑے مکوڑے کتنے درد ناک ہوتے ہیں اور انٹرنیٹ کی دنیا میں اس سے جڑا مواد بھی اتنا ہی دل گھبرا دینے والا ہوتا ہے اسی لئے اس لفظ کو سرچ کرنے سے بھی گریز کریں۔

5.Skin Condition

5

کئی دردناک اور انتہائی خطرناک بیماریاں ہماری جلد سے جڑی ہوتی ہیں اور انہی پیچیدہ کیسز کی تصاویر اس مواد کے ساتھ لگائی جاتی ہیں۔ اس لفظ کو سرچ کرنے سے آپ کا دل پتلا سکتے ہے اسی لئے بالکل گریز کریں۔

6.Smoker’s Lungs

6

سگریٹ پینا بلاشبہ بے حد نقصان دہ ہے اور اس سے ہمارے پھیپھڑوں کی حالت انتہائی خراب ہوجاتی ہے اسی لئے اگر آپ اس لفظ کو سرچ کریں گے تو انسانی پھیپھڑوں کی ایسی تصاویر سامنے آجائیں گی جو آپ کو بالکل نہ بھائیں گی۔

7.Dangerous animals

7

یہ لفظ سرچ کرنے سے بھی بہت دور رہیں کیونکہ اس کو سرچ کرنے سے بھی آپ مناسب مواد حاصل نہیں کرسکتے۔

8.Your name

8

        انٹرنیٹ پر کبھی بھی اپنا نام سرچ نہ کریں کیونکہ یہ نام صرف آپ کا تو ہے ہی نہیں بلکہ اس نام کے کئی افراد ہوں گے جو مختلف رنگ اور نسل سے تعلق رکھتے ہونگے اور انہیں آپ اپنے نام سے جڑا دیکھ کر اچھا محسوس نہیں کریں گے۔

9.Blackhead removal

9

یہ لفظ سرچ کرنا باقی چیزوں سے کچھ مختلف ہے کیونکہ یہ آپ کو کسی مصیبت میں تو نہیں ڈالے گا بلکہ آپ یہ دیکھ کر افسردہ ہوجائیں گے کہ بلیک ہیڈز اس اس طرح کے بھی ہوسکتے ہیں۔

10.Giving birth

10

یہ لفظ تو قطعی سرچ نہ کریں کیونکہ پیدائش کے وقت خواتین انتہائی تکلیف کا شکار ہوتی ہیں اور چیختی، چلاتی خواتین کی تصاویر آپ کے سامنے آئیں گی جنہیں دیکھنا بالکل بھی مناسب نہیں تو بہتر یہی ہے کہ اس لفظ کے ساتھ ساتھ ان تمام لفظوں کو سرچ کرنے سے گریز کریں۔

Thanks ti brightside